October 14, 2026

حافظ نعیم ہمارے منصوبوں کا افتتاح کررہے ہیں۔مرتضیٰ وہاب

IMG-20260407-WA0241

حافظ نعیم ہمارے منصوبوں کا افتتاح کررہے ہیں۔مرتضیٰ وہاب

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے ضلع وسطی میں سخی حسن سڑک کی بحالی کےمنصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔

کراچی(نمائندہ رخسار بٹ)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم ہمارے منصوبوں کا افتتاح کررہے ہیں۔ میڈیا کے مطابق میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے ضلع وسطی میں سخی حسن سڑک کی بحالی کےمنصوبے کا سنگ بنیاد رکھا اور اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کی۔ مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ سخی حسن اسٹریٹ پر ایک کروڑ 38 لاکھ روپے سے زائد کی لاگت سے کام شروع کیا، سخی حسن اسٹریٹ کو جدید ڈبل کیرج وے میں تبدیل کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ منصوبے میں سڑک کی بحالی، ڈرینیج نظام کی اپ گریڈیشن شامل ہے، نکاس آب نظام کی بہتری سے شہریوں کو ریلیف ملے گا۔ میئر کراچی نے کہا کہ نارتھ ناظم آباد کی عوام کو بتانا چاہوں گا کہ پیپلزپارٹی کام کر رہی ہے اور حافظ نعیم ہمارے منصوبوں کا افتتاح کر رہے ہیں۔