اسلام آباد (راجہ نورالہی عاطف سے) وفاقی پارلیمانی سیکرٹری براءے وزارت مواصلات و ایم این اے انجئنیر ملک گل اصغر خان بگھور نے کہا ہے کہ اوورسیز
اسلام آباد (راجہ نورالہی عاطف سے) وفاقی پارلیمانی سیکرٹری براءے وزارت مواصلات و ایم این اے انجئنیر ملک گل اصغر خان بگھور نے کہا ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کی ملکی ترقی اور معیشت کےلیے گرانقدر خدمات ہیں۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے نائب صدر پاکستان بزنس فورم فرانس سیٹھ سلطان محبوب اور ڈائریکٹر الفا وویاج، سینئر عہدِدار پاکستان بزنس فورم فرانس سے قومی اسمبلی میں اپنے چیمبر میں خصوصی ملاقات کے دوران کیا۔ ڈائریکٹر الفا وویاج سلطان محمود نے ملک گل اصغر خان بگھور کے عوامی خدمت کے جذبے کو نوجوان لیڈرشپ کے لئے مشعلِ راہ قرار دیا۔ ممبر قومی اسمبلی انجئنیر ملک گل اصغر خان بگھور نے کہا کہ بیرونِ ملک مقیم پاکستانی نہ صرف قیمتی زرِمبادلہ وطن بھیج کر معیشت کو سہارا دیتے ہیں بلکہ پاکستان کا مثبت تشخص دنیا بھر میں اجاگر کرنے میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
خاص طور پر خلیجی ممالک، یورپ اور شمالی امریکہ میں مقیم پاکستانی اس حوالے سے نمایاں کردار ادا کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی ملک کے سفیر کی حیثیت رکھتے ہیں جو اپنی محنت، دیانت اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے ذریعے پاکستان کا نام روشن کر رہے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ وہ سرمایہ کاری، فلاحی منصوبوں اور سماجی خدمات میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔
وفاقی پارلیمانی سیکرٹری نے اوورسیز پاکستانیوں کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انہیں قوم کا قیمتی سرمایہ قرار دیا ۔