November 17, 2026

عالمی برادری آبنائے ہرمز کھلوانے کیلئے ایران کیخلاف فیصلہ کن کارروائی کرے۔اماراتی وزیر پیٹرولیم

IMG-20260402-WA0211

عالمی برادری آبنائے ہرمز کھلوانے کیلئے ایران کیخلاف فیصلہ کن کارروائی کرے۔اماراتی وزیر پیٹرولیم

ہرمز بند ہونے سے عالمی معیشت شدید متاثر ہورہی ہے۔سلطان احمد جابر

متحدہ عرب امارات(انٹرنیشنل ڈیسک)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق اماراتی وزیر پیٹرولیم سلطان احمد جابر نے کہا ہےکہ عالمی برادری آبنائے ہرمز کھلوانے کیلئے ایران کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کرے۔ایک بیان میں آبنائے ہرمز کی بندش پر سلطان احمد جابر نے کہا کہ آبنائے ہرمز میں ایرانی مداخلت ناقابلِ قبول معاشی دباؤ ہے، ہرمز بند ہونے سے عالمی معیشت شدید متاثر ہورہی ہے۔انہوں نے کہا کہ عالمی برادری آبنائے ہرمز کھلوانے کیلئے ایران کیخلاف فیصلہ کن کارروائی کرے اور ایران کے خلاف سلامتی کونسل کے تحت کارروائی کی جائے۔