November 17, 2026

ڈائریکٹر انعام اللہ خان گنڈاپور کی زیر صدارت جے آئی ٹی کا اہم اجلاس منعقد۔

IMG-20260402-WA0011(2)

ڈائریکٹر انعام اللہ خان گنڈاپور کی زیر صدارت جے آئی ٹی کا اہم اجلاس منعقد۔

اجلاس میں ملک میں مقیم غیر قانونی باشندوں کے خلاف جاری مہم کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

پشاور(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق ڈائریکٹر ایف آئی اے پشاور زون انعام اللہ خان گنڈاپور کی زیر صدارت غیر قانونی باشندوں/مہاجرین کے خلاف کارروائی کے لیے قائم جے آئی ٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں متعلقہ افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں ملک میں مقیم غیر قانونی باشندوں کے خلاف جاری مہم کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ حکومتِ پاکستان، وزارتِ داخلہ اور فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کے ڈائریکٹر جنرل کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں غیر قانونی مقیم افراد کے خلاف بلا امتیاز سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔