ہائی لیول کی گیم آن : مہنگا وکیل کرنے کا سب سے بڑا فائدہ : ڈاکٹر فضیلہ عباسی کو عدالت نے زبردست ریلیف دے دیا ،
ہائی لیول کی گیم آن : مہنگا وکیل کرنے کا سب سے بڑا فائدہ : ڈاکٹر فضیلہ عباسی کو عدالت نے زبردست ریلیف دے دیا ، گرفتاری کا خطرہ ٹل گیا ، باقی بندوبست انشااللہ عنقریب ۔۔۔۔۔۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے منی لانڈرنگ کیس میں ڈاکٹر فضیلہ عباسی کی عبوری ضمانت بحال کرنے کا حکم دیا ہے۔جسٹس محمد اعظم خان نے منگل کو ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ملزمہ کی عبوری ضمانت بحال کر کے انھیں ٹرائل کورٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت کی ہے۔ٹرائل کورٹ کی جانب سے ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست مسترد ہونے اور وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کے عدالتی فیصلے کے خلاف ڈاکٹر فضیلہ عباسی اپنے وکیل نعیم بخاری ایڈووکیٹ کے ہمراہ منگل کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش ہوئیں۔نعیم بخاری نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ان کی موکلہ تین مرتبہ عدالت کے سامنے پیش ہو چکی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ملزمہ ایک مرتبہ پیش نہ ہوئیں اور ٹرائل کورٹ میں تین دن کا میڈیکل سرٹیفکیٹ جمع کرایا تو ضمانت خارج کر دی گئی۔عدالت نے ابتدائی دلائل سننے کے بعد ملزمہ کی عبوری ضمانت کو بحال کردیا ہے اور انھیں ٹرائل کورٹ سے رجوع کرنے کا حکم دیا ہے۔عدالت نے ایف آئی اے کو قانون کے مطابق شفاف تحقیقات جاری رکھنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ فضیلہ عباسی کے خلاف فارن ایکسچینج ریگولیشن ایکٹ کے تحت تحقیقات جاری رہیں گی۔تاہم عدالت نے منی لانڈرنگ سے متعلق مقدمے میں اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت الزامات پر مقدمے اور انکوائری کو غیرقانونی قرار دے دیا۔اس حوالے سے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ایف آئی اے نے کیس میں طے شدہ قانونی طریقہ کار کی پیروی نہیں کی اور اختیارات سے تجاوز کیا۔ایف ائی اے میں درج ہونے والے مقدمے میں ملزمہ ڈاکٹر فضیلہ عباسی پر غیر قانونی طور پر رقوم امریکہ اور دبئی منتقل کرنے کا الزام ہے۔ایف آئی اے کی تحقیقات کے مطابق ٹک ٹاکر ڈاکٹر فضیلہ عباسی کے 22 بینک اکاؤنٹس میں ڈھائی ارب روپے کے ٹرن اوور کا انکشاف ہوا۔اس ضمن میں درج ہونے والے مقدمے کے مطابق ڈاکٹر فضیلہ کی ایف بی آر میں ڈکلیئرڈ سالانہ آمدن چار سے 60 لاکھ روپے کے درمیان بتائی گئی۔مقدمے کی تحقیقاتی ٹیم میں شامل ایک اہلکار نے بتایا کہ اس مقدمے میں مزید منی لانڈرنگ کے شواہد ملے ہیں اور یہ رقم 3 ارب روپے سے بھی زیادہ بنتی ہے۔#fblifestyle