عرب ممالک میں امریکی اڈے صرف ایران کے خلاف نہیں، افغانستان اور عراق کے خلاف بھی استعمال ہوئے، گلوبل نیوز کی رپورٹ میں انکشاف*
*عرب ممالک میں امریکی اڈے صرف ایران کے خلاف نہیں، افغانستان اور عراق کے خلاف بھی استعمال ہوئے، گلوبل نیوز کی رپورٹ میں انکشاف*
👈 سال 1991 کی خلیج جنگ میں خلیجی ممالک کا کردار: 52 ارب ڈالر کی مالی امداد، فوجی اڈے اور براہ راست شمولیت
🔶 گلوبل نیوز نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ عرب ممالک میں موجود امریکی فوجی اڈے صرف ایران کے خلاف ہی نہیں بلکہ پہلے افغانستان اور عراق کے خلاف بھی استعمال ہوئے ہیں۔ 1991 کی خلیج جنگ میں خلیجی ممالک نے فعال کردار ادا کیا اور امریکہ کو فوجی اڈے، مالی امداد اور فوجی دستے فراہم کیے۔ 2003 میں انہوں نے محتاط کردار اپناتے ہوئے غیرعلنیہ تعاون کیا۔
🔶 اس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 1991 میں خلیجی ممالک نے فعال کردار ادا کیا کیونکہ کویت پر قبضہ ان کی اپنی سلامتی کے لیے براہ راست خطرہ تھا، جبکہ 2003 میں انہوں نے عملی تعاون تو دیا لیکن عوامی مخالفت کے پیش نظر سیاسی سطح پر فاصلہ برقرار رکھا۔