ایک اور ڈی ایس پی کو تنزلی کرکے انسپکٹر بنا دیا گیا آئی جی پنجاب راؤ عبدالکریم نے محکمانہ کاروائی
ایک اور ڈی ایس پی کو تنزلی کرکے انسپکٹر بنا دیا گیا
آئی جی پنجاب راؤ عبدالکریم نے محکمانہ کاروائی کرتے ہوئے محکمہ پولیس میں احتساب کا عمل مزید تیز کر دیا ۔
ایک معاملہ میں ان پہ رشوت لینے کا الزام آیا اور ابتدائی معلومات کے مطابق زبیر خان بنگش Dsp کو انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب لاہور نے
بعد از انکوائری پلاٹ کیس میں Dsp کے عہدہ سے تنزلی کر کے انسپکٹر بنا دیا۔
اور ان کے آرڈر پنجاب کانسٹبیلری ملتان کے کردیئے ۔
جبکہ دوسری جانب ڈی ایس پی نے کہا ہے کہ ان کا ذاتی خاندانی مسئلہ تھا جو کہ مجھے ڈی ایس پی ہونے کی وجہ سے اور میری وردی کو اس میں گھسیٹا گیا ۔
میں بے قصور ہوں میں یہ معاملہ ضرور چیلنچ کروں گا میں ایک معزز شہری ہوں اور اس طرح ڈی ایس پی سے انسپکٹر بنانا درست عمل نہیں ہے ۔
دوسری جانب آئی جی پنجاب اپنے فیصلے پہ قائم ہیں
آپ بتائیں کہ کون درست ہے ؟ کیا ڈی ایس پی صاحب اپنی صفائی دے سکیں گے ؟
جبکہ آئی صاحب نے واضح کیا ہے کہ جو کیس میرے پاس آئے گا میں اس پہ فوراً عمل کروں گا ۔
میں اس محکمہ کو کالی بھیڑوں سے پاک کروں گا