نورپورتھل (راجہ نورالہی عاطف سے)ورلڈ ارتھ آور کے موقع پر ڈپٹی ڈی ای او تحصیل نورپورتھل ظہیر عباس
نورپورتھل (راجہ نورالہی عاطف سے)ورلڈ ارتھ آور کے موقع پر ڈپٹی ڈی ای او تحصیل نورپورتھل ظہیر عباس بھٹی کی زیر قیادت کشمیر چوک میں ایک آگاہی ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں اساتذہ کرام ، طلبہ اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ریلی کا مقصد ماحولیاتی تحفظ، توانائی کے بچاؤ اور موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کے حوالے سے عوام میں شعور بیدار کرنا تھا۔ شرکاء نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر بجلی کے غیر ضروری استعمال سے اجتناب اور ماحول دوست طرزِ زندگی اپنانے کے پیغامات درج تھے۔اس موقع پر ڈپٹی ڈی ای او ظہیر عباس بھٹی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ورلڈ ارتھ آور ہمیں یہ پیغام دیتا ہے کہ ہم اپنی روزمرہ زندگی میں توانائی کے استعمال کو کم کریں اور زمین کو محفوظ بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ چھوٹے چھوٹے اقدامات، جیسے غیر ضروری لائٹس بند کرنا، بھی بڑے مثبت اثرات مرتب کر سکتے ہیں۔