November 28, 2026

ڈاکٹر جمال الدین ڈی ایچ او دیر بالا نے کیٹیگری ڈی ہسپتال براول کا دورہ۔

IMG-20260329-WA0089

ڈاکٹر جمال الدین ڈی ایچ او دیر بالا نے کیٹیگری ڈی ہسپتال براول کا دورہ۔

اس موقع پر ڈاکٹر جمال الدین نے ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کا تفصیلی معائنہ کیا۔

دیر(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق ڈاکٹر جمال الدین، ڈی ایچ او دیر بالا نے کیٹگری ڈی ہسپتال براول کا اچانک دورہ کیا۔ہسپتال کے مختلف شعبہ جات جیسے او پی ڈی، لیبر روم، لیبارٹری، میڈیسن اسٹور اور اسٹاک رجسٹر کا تفصیلی معائنہ کیا گیا۔ایم ایس کو ہدایت دی گئی کہ ہسپتال میں صفائی اور یونیفارم کو یقینی بنایا جائے۔ مجموعی کارکردگی تسلی بخش پائی گئی جبکہ مزید بہتری کے لیے عملے کو ہدایات جاری کی گئیں۔