November 17, 2026

ٹھٹہ رپوٹ عبدالعزیز شیخ ٹھٹہ میں ایک اہم قانونی معاملہ سامنے آیا ہے جہاں

IMG-20260328-WA0207

ٹھٹہ
رپوٹ عبدالعزیز شیخ
ٹھٹہ میں ایک اہم قانونی معاملہ سامنے آیا ہے جہاں ڈپٹی کمشنر ٹھٹہ پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ انہوں نے عدالت کے فیصلے سے قبل خود کارروائی کرتے ہوئے ایک شہری کی ملکیت میں مداخلت کی۔ تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر شاکر فہیم، مختیارکار ٹھٹہ، اسسٹنٹ مختیارکار شفقت شیخ اور محکمہ آثارِ قدیمہ کے اہلکار غیور عباس نے ڈپٹی کمشنر کے حکم پر سید انعام حسین شاہ کی پراپرٹی میں داخل ہو کر تقریباً 25 فیصد حصہ مسمار کر دیا۔اس معاملے پر سینئر سول جج ٹھٹہ نے سخت نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ افسران کے خلاف توہینِ عدالت کا نوٹس جاری کر دیا ہے۔ عدالت نے حکم دیا ہے کہ تمام فریقین یکم اپریل 2026 کو پیش ہو کر اپنا جواب جمع کروائیں فریادی سید انعام حسین شاہ نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ مذکورہ افسران نے عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کی ہے، لہٰذا انہیں توہینِ عدالت کے تحت سزا دی جائے اور کم از کم چھ ماہ قید اور جرمانہ عائد کیا جائے۔
عدالت نے مزید کارروائی کے لیے 30 مارچ 2026 کو سائٹ انسپیکشن بھی مقرر کر دی ہے، جس کے دوران متنازعہ پراپرٹی کا جائزہ لیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق یہ معاملہ ضلع بھر میں قانونی و انتظامی حلقوں میں توجہ کا مرکز بن گیا ہے اور آئندہ سماعت پر کیس میں مزید پیش رفت کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔