November 17, 2026

ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل مردان نے ایک شکایت گزار کی درخواست پر فوری اور مؤثر کارروائی۔

IMG-20260327-WA0296

ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل مردان نے ایک شکایت گزار کی درخواست پر فوری اور مؤثر کارروائی۔

کارروائی کے دوران نہ صرف ملزم کو قانون کے کٹہرے میں لایا گیا بلکہ شکایت گزار کی رقم کی ریکوری بھی ممکن بنائی گئی۔

مردان(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل مردان نے ایک شکایت گزار کی درخواست پر فوری اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے ملزم کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا۔ کارروائی کے دوران نہ صرف ملزم کو قانون کے کٹہرے میں لایا گیا بلکہ شکایت گزار کی رقم کی خاطر خواہ ریکوری بھی ممکن بنائی گئی۔ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزم مبینہ طور پر مالی دھوکہ دہی میں ملوث تھا، جس پر ایف آئی اے نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے شواہد اکٹھے کیے اور قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے کیس کو آگے بڑھایا۔یہ کیس اسسٹنٹ ڈائریکٹر بلال کی زیر نگرانی انویسٹیگیٹ کیا جا رہا ہے، جبکہ مزید تحقیقات جاری ہیں تاکہ معاملے کے تمام پہلوؤں کو سامنے لایا جا سکے اور ملوث عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔
ایف آئی اے اس عزم کا اعادہ کرتی ہے کہ عوام کو مالی جرائم سے تحفظ فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے اور ایسے عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائی جاری رکھی جائے گی۔