November 17, 2026

موجودہ جنگ میں ایران حاوی نظر آتا ہے۔سابق سربراہ برطانوی خفیہ ایجنسی

IMG-20260326-WA0407

موجودہ جنگ میں ایران حاوی نظر آتا ہے۔سابق سربراہ برطانوی خفیہ ایجنسی

ایران نے آبنائے ہرمز کی معاشی اہمیت کو بھی مدِنظر رکھا۔الیکس ینگر

لندن(انٹرنیشنل ڈیسک)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق برطانوی خفیہ ایجنسی ایم آئی سکس کے سابق سربراہ الیکس ینگر نے کہا ہے کہ موجودہ جنگ میں ایران حاوی نظر آتا ہے۔ایم آئی سکس کے سابق سربراہ نے کہا کہ ٹرمپ نے پہلے حملے کے حاصلات کھو دیے، ایران نے پچھلے سال جون کی جنگ کے بعد اپنے ہتھیار سارے ملک میں پھیلانے اور فوجی کمان نیچے تک منتقل کرنے کا فیصلہ کیا جو کارگر ثابت ہوا۔الیکس ینگ کا کہنا تھا کہ ایران نے آبنائے ہرمز کی معاشی اہمیت کو بھی مدِنظر رکھا۔