November 17, 2026

*بورے والا: اغواء شدہ طالبہ لاہور سے بازیاب، ملزم گرفتار*

FB_IMG_1774504095983

*بورے والا: اغواء شدہ طالبہ لاہور سے بازیاب، ملزم گرفتار*

بورے والا: ڈی پی او وہاڑی تصور اقبال کی ہدایات پر پولیس تھانہ سٹی بوریوالا نے تین ماہ کی مسلسل محنت کے بعد اغواء شدہ طالبہ کو لاہور سے بحفاظت بازیاب کر لیا، جبکہ واردات میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔

22 دسمبر 2025 کو کالج کی طالبہ (م) پیپر دینے گئی تھی اور واپس نہ آئی، جس پر فوری طور پر مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کیا گیا۔

پولیس ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے سی ڈی آرز اور مختلف مقامات کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا جائزہ لیا اور ملزم کے روابط اور نقل و حرکت کا سراغ لگایا۔

تفتیش کے دوران بوریوالا، میانوالی، کامونکی، اور فیصل آباد میں مختلف ریڈز اور مشکوک افراد سے پوچھ گچھ کے بعد آخرکار کامیابی لاہور سے حاصل ہوئی۔

پولیس نے ملزم عمر کو گرفتار کر کے مغویہ کو بازیاب کروانے کے بعد دارلامان میں بھجوا دیا۔ مزید تحقیقات سے انکشاف ہوا کہ ملزم عمر نے سوشل میڈیا کے ذریعے مغویہ سے رابطہ قائم کیا اور اسے ورغلا کر اپنے ساتھ لے گیا۔

پولیس کی کارروائی میں ایس ڈی پی او سرکل بوریوالا رانا محمد عمران ٹیپو کے زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ سٹی بوریوالا رانا ثاقب نذیر، سب انسپکٹر مظہر حسین، ائی ٹی ایکسپرٹ فائق وقاص اور ان کی ٹیم نے حصہ لیا۔

ڈی پی او وہاڑی تصور اقبال نے والدین کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے بچوں پر کڑی نظر رکھیں، انہیں غیر ضروری سوشل میڈیا اور موبائل فون کے استعمال سے دور رکھیں، اور کسی بھی ایمرجنسی کی فوری اطلاع قریبی پولیس اسٹیشن کو دیں تاکہ بروقت کارروائی کی جا سکے۔