November 17, 2026

سکھر بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی دعا ان لاین نیوز سکھر: جدید واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کا افتتاح، صاف پانی کی فراہمی یقینی بنانے کا عزم

IMG-20260325-WA0013

سکھر بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی دعا ان لاین نیوز
سکھر: جدید واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کا افتتاح، صاف پانی کی فراہمی یقینی بنانے کا عزم

سکھر(بیورورپورٹ)صوبائی وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے سکھر کے علاقے روہڑی میں قائم نئے واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کا دورہ کرتے ہوئے اس کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل سید کمیل حیدر شاہ، کمشنر سکھر عابد سلیم، ڈپٹی کمشنر نادر خان سمیت پاکستان پیپلز پارٹی کے دیگر رہنما بھی موجود تھے۔دورے کے دوران صوبائی وزیر کو پلانٹ کی کارکردگی، پانی کی صفائی کے نظام اور شہریوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ سید ناصر حسین شاہ نے ہدایت کی کہ سکھر اور روہڑی کے عوام کو صاف اور معیاری پانی کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے اور اس منصوبے کو مؤثر انداز میں چلایا جائے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ روہڑی میں قائم جدید واٹر فلٹر پلانٹ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے وژن کا حصہ ہے، جس پر سندھ حکومت عملدرآمد کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی سمیت سندھ بھر میں اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے اور عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ دریائے سندھ پر سکھر اور روہڑی کو ملانے کے لیے ایک نئے پل کی منظوری دی جا چکی ہے، جس کی تعمیر جلد شروع ہوگی۔ منصوبے کے تحت پل کو پہلے مرحلے میں زیرو پوائنٹ سکھر سے ڈی ایس پی آفس تک جبکہ دوسرے مرحلے میں موٹر وے سے منسلک کیا جائے گا، جس سے سندھ، بلوچستان اور پنجاب کے درمیان آمد و رفت میں نمایاں بہتری آئے گی اور ٹریفک کے مسائل میں کمی ہوگی۔سید ناصر حسین شاہ نے توانائی کے بحران کے تناظر میں کفایت شعاری کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اگر توانائی کی کمی طویل مدت تک برقرار رہی تو لاک ڈاؤن جیسے اقدامات بھی زیر غور لائے جا سکتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ سندھ حکومت نے کفایت شعاری پالیسی کے تحت سرکاری گاڑیوں کے استعمال میں 60 فیصد کمی اور پیٹرولیم مصنوعات کے استعمال میں 50 فیصد کمی کی ہے، جبکہ اس حوالے سے روزانہ کی بنیاد پر اجلاس بھی منعقد کیے جا رہے ہیں۔عالمی صورتحال پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایران، امریکہ اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی کے باعث توانائی کا عالمی بحران شدت اختیار کر سکتا ہے، جس کے اثرات پاکستان سمیت پوری دنیا پر پڑیں گے۔ انہوں نے میڈیا پر زور دیا کہ وہ عوام میں ایندھن کے بچاؤ کے حوالے سے آگاہی پیدا کرے۔سیاسی امور پر گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ ایم کیو ایم کی باتوں کو سنجیدگی سے نہیں لیا جاتا اور گورنر کی تبدیلی کا فیصلہ وفاقی حکومت کا اختیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ چاہے گورنر کسی بھی جماعت سے ہو، وہ سب کے لیے قابل احترام ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان عالمی سطح پر ایک اہم کردار ادا کر رہا ہے اور جہاں بھی امن کے قیام کے لیے پاکستان کی ضرورت ہوگی، وہ اپنا مثبت کردار ادا کرے گا۔انہوں نے دعا کی کہ عالمی سطح پر جاری کشیدگیاں جلد ختم ہوں تاکہ دنیا میں امن و استحکام قائم ہو