سکھر بیورو چیف سید۔نصیر حسین زیدی دعا ان لاین نیوز سکھر.فخرِ انسانیت سجن سائیں
سکھر بیورو چیف سید۔نصیر حسین زیدی دعا ان لاین نیوز
سکھر.فخرِ انسانیت سجن سائیں
کی ولادت باسعادت کے موقع پر جماعت اصلاح المسلمین ضلع سکھر کے زیر اہتمام المرکز انوار طاہریہ سائٹ ایریا سکھر میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا،تقریب کے دوران فخر انسانیت سجن سائیں کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا اور ان کی دینی، روحانی اور سماجی خدمات کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔تقریب کے مہمانِ خصوصی صوبائی پریس سیکریٹری ڈاکٹر سعید اعوان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فخر انسانیت سجن سائیں کی شخصیت محبت، اخوت اور انسانیت کا روشن مینار ہے۔ انہوں نے کہا کہ آپ کی تعلیمات ہمیں بھائی چارے، رواداری اور انسانیت کی خدمت کا درس دیتی ہیں، جو آج کے دور کی اہم ترین ضرورت ہے۔فخر انسانیت سجن سائیں کی روحانی رہنمائی نے بے شمار لوگوں کی زندگیاں سنواری ہیں اور ان کا پیغام امن و محبت معاشرے میں مثبت تبدیلی کا باعث بن رہا ہے۔ آخر میں شرکاء نے فخر انسانیت سجن سائیں کی درازی عمر، صحت و تندرستی اور ان کے فیوض و برکات کے تسلسل کے لیے دعا کی۔اس موقع پر خلیفہ محمود علی میمن،خلیفہ حسیب احمد راھوجو،خلیفہ اعجاز احمد منگی،اصف راجپوت،صبغت اللہ میمن،رضوان مصطفی،نصیب احمد راھوجو،حافظ محمد عمر،منور علی کھوسو و دیگر نے شرکت کی۔