November 17, 2026

جھنگ (. ) شیلٹر ہوم جھنگ میں عید الفطر کے سلسلہ میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا

IMG-20260323-WA0089

جھنگ (. ) شیلٹر ہوم جھنگ میں عید الفطر کے سلسلہ میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈپٹی کمشنر جھنگ علی اکبر بھنڈر ،ڈی پی او جھنگ ساجد حسین،ایم پی اے بیگم عابدہ بشیر چوہدری ، چیئرمین ایڈوائزری کمیٹی صنعت زار مہر محمد آ صف مگھیانہ سیال ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ڈاکٹر امتیاز محسن ،اسسٹنٹ کمشنر رب نواز چدھڑ، صدر جھنگ چیمبر آ ف کامرس ،معروف صنعتکار عامر ابرار ۔سوشل ایکٹیوسٹ ڈاکٹر مہر محمد ریاض نول سمیت دیگر معزز شخصیات، سماجی کارکنان نے شرکت کی۔تقریب کا مقصد شیلٹر ہوم میں مقیم خواتین اور بچوں کے ساتھ عید کی خوشیاں بانٹنا اور انہیں معاشرے کا فعال حصہ بنانے کا پیغام دینا تھا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر جھنگ اور ڈی پی او جھنگ نے شیلٹر ہوم کا دورہ کیا اور وہاں مقیم خواتین سے ملاقات کی اور ان کی خیریت دریافت کی اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر شیلٹر ہوم اور ڈسٹرکٹ وومن پروٹیکشن آ فیسر مسز ثمرہ رباب نے شیلٹر ہوم کے متعلق مہمانوں کو مکمل بریفننگ دی۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر جھنگ علی اکبر بھنڈر نے اپنے خطاب میں کہا کہ حکومت پنجاب بے سہارا خواتین کی فلاح و بہبود کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے اور شیلٹر ہومز کا قیام اسی سلسلے کی اہم کڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عید جیسے خوشی کے موقع پر ضرورت مند افراد کو یاد رکھنا ہماری سماجی ذمہ داری ہے۔ڈی پی او جھنگ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پولیس عوام کی خدمت کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہے اور ایسے مواقع پر معاشرتی ہم آہنگی کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔تقریب کے دوران مہمانوں نے شیلٹر ہوم میں عید کا کیک کاٹا اور وہاں مقیم خواتین اور بچوں میں عیدی اور تحائف تقسیم کیے، اس موقع وہاں مقیم خواتین اور بچوں نے خوشی کا اظہار کیا اور انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔