خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) امیر جماعت اسلامی ضلع خوشاب ایڈووکیٹ ملک محمد وارث جسرہ نے کہا ہے کہ وطن عزیز پاکستان کی تعمیر و ترقی کے لیے ہمیں من حیث القوم اپنا بھرپور کردار ادا کرنا چاہیے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نورپور تھل میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ امیر جماعت اسلامی پیلووینس ملک ریاست علی کھبہ، جماعت اسلامی کے راہنما ملک عبداللہ جسرہ، ڈاکٹر عبدالرحمان رحمانی، ملک ماہلہ خان بنگی اور ایڈووکیٹ ہائی کورٹ لاہور ملک سیف الرحمان جسرہ بھی اس موقع پر موجود تھے ۔ امیر جماعت اسلامی ضلع خوشاب نے کہا کہ محترم امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان قومی امنگوں کی ترجمانی کے لیے مثالی کردار ادا کر رہے ہیں ۔انشاءاللہ جماعت اسلامی ان کی قیادت میں عوامی حقوق کے تحفظ کے لیے اپنا کردار ادا کرنے میں ہرگز کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کریں گی ۔ ایڈووکیٹ ملک محمد وارث جسرہ نے کہا کہ جماعت اسلامی کسانوں ،مزدوروں، ملازمین اور دیہاڑی دار طبقہ سمیت غرض یہ کہ ہر طبقے کی نمائندگی کرتی ہے اور ان کے حقوق کے تحفظ کے لیے ہمیشہ سے آواز بلند کرتی چلی آرہی ہے تاکہ معاشرے کا عام طبقہ خوشحالی سے دوچار ہو اور وطن عزیز تیزی سے ترقی کی منازل طے کرے ۔ امیر جماعت اسلامی ضلع خوشاب نے کہا کہ جماعت اسلامی چاہتی ہے کہ ملک سے غربت و فلاس، ناخواندگی، پسماندگی اور بے روزگاری کا خاتمہ ہو ۔طبی اور تعلیمی سہولیات تک عام آدمی کی رسائی ہو اور خصوصا” مہنگائی کے اس دور میں بجلی کے بلوں میں خاطرخواہ کمی کر کے عوام کو ریلیف دیا جائے ۔ ایڈووکیٹ ملک محمد وارث جسرہ نے عوام پر زور دیا کہ وطن عزیز اسلامی جمہوریہ ء پاکستان کو شاہراہء ترقی پر گامزن کرنے کے لیے محترم امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان کے ہاتھ مضبوط کریں ۔ پریس کانفرنس سے جماعت اسلامی کے رہنما ملک محمد عبداللہ جسرہ سمیت دیگر مقامی رہنماؤں نے بھی خطاب کیا ۔
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]