November 17, 2026

نوابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ)*سکرنڈ بائی پاس: موٹروے پولیس کی موٹر سائیکل سواروں کے لیے

IMG-20260322-WA0025

نوابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ)*سکرنڈ بائی پاس: موٹروے پولیس کی موٹر سائیکل سواروں کے لیے خصوصی روڈ سیفٹی بریفنگ*ون ویلنگ، کم عمری کی ڈرائیونگ اور ٹرپل سواری پر سخت پابندی کا اعادہ؛ ڈرائیور اور پیچھے بیٹھنے والے دونوں کے لیے ہیلمٹ کا استعمال لازمی قرار: ڈی ایس پی عظیم خان زرداری* نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کی جانب سے سکرنڈ بائی پاس پر موٹر سائیکل سواروں میں ٹریفک قوانین کا شعور بیدار کرنے کے لیے ایک جامع ‘روڈ سیفٹی آگاہی بریفنگ’ کا انعقاد کیا گیا۔ یہ مہم آئی جی موٹروے پولیس سلطان احمد چوہدری، ایڈیشنل آئی جی منیر احمد شیخ، ڈی آئی جی جاوید اکبر ریاض اور سیکٹر کمانڈر محمد افضل مجید کی خصوصی ہدایات پر چلائی جا رہی ہے۔بریفنگ کے دوران ڈی ایس پی عظیم خان زرداری نے موٹر سائیکل سواروں کو تیز رفتاری، بغیر ہیلمٹ سفر اور غیر محفوظ ڈرائیونگ کے مہلک خطرات سے تفصیلاً آگاہ کیا۔ انہوں نے واضح احکامات جاری کیے کہ موٹر سائیکل چلانے والے اور پیچھے بیٹھنے والے دونوں افراد کے لیے ہیلمٹ پہننا لازمی ہے۔ ڈی ایس پی نے مزید ہدایت کی کہ موٹر سائیکل سوار سڑک کے انتہائی بائیں جانب سفر کریں، لین ڈسپلن کی پابندی کریں اور ایک سے زائد سواری بٹھانے (ٹرپل سواری) یا ون ویلنگ جیسے خطرناک کرتبوں سے سختی سے گریز کریں۔ بریفنگ میں واضح کیا گیا کہ کم عمری اور بغیر لائسنس ڈرائیونگ ایک قانونی جرم ہے جس پر زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جا رہی ہے۔ اس آگاہی مہم کا بنیادی مقصد عوام میں محفوظ ڈرائیونگ کو فروغ دینا اور ٹریفک حادثات میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع کو روکنا ہے