November 17, 2026

*اےآروائی مالکان اور انتظامیہ مذہبی تقریبات سے نابلد* *تحریر: جاوید صدیقی جرنلسٹ کراچی*

IMG-20260131-WA0219(6)

*اےآروائی مالکان اور انتظامیہ مذہبی تقریبات سے نابلد*

*تحریر: جاوید صدیقی جرنلسٹ کراچی*

اسلامی شعائر دینی خدمات دینی رغبت اولیاء اسلافین سے لگاؤ عشقِ رسول ﷺ سے لگاؤ اور رب العزت کے احکامات کی تکمیل میں سب سے آگے تشہیر اشتہارات پروپیگنڈہ اور جھوٹ میں سب سے آگے اور یکتا اےآروائی کے مالکان اور انکی انتظامیہ نظر آتی ہیں۔ ایک جانب رمضان بھر شان رمضان پروگرام ڈیجیٹل اور کیو ٹی وی سے دین کی فروغ میں اعلان کرتے تھکتے نہیں، علماء و صوفیاء و مفتیان کرام، شیوخ الحدیث و پیر عزام سب کے سب انکی میڈیا طاقت دولت کی ریل پیل کو دیکھ تعریفی قصیدے پرھتے تھکتے نہیں، بقول مالکان یہ میرے پیر کی جوتی ہیں۔ دنیا کو نہیں رب العزت کو دھوکہ دے رھے ہیں۔ عید الفطر عید الاضحیٰ عید میلاد النبی ﷺ اور شبِ عاشورہ اسلامی روایات و احکامات میں سب سے زیادہ معتبر اور اہمیت کی حامل ہیں ان مواقع پر غیر مسلم، کافر، مشرک، زندیق، ملحد تک کی کمپنیاں، ادارے اور تاجر مسلمانوں کیلئے ایک جانب رعایت تو دوسری جانب پیشگی تنخواہ و دیگر مالی معاملات میں پیش پیش رہتے ہیں۔ اسلامی جمہوری پاکستان کے آئین و دستور میں بھی ان اہم ترین ایام کیلئے قوانین درج ہیں کہ حکومتی و نجی ادارے ان ایام پر بلخصوص عیدین کے موقع پر قبل از عید ایڈوانس تنخواہ اور پینشن ادا کردیتے ہیں۔ سوال یہ پیدا ہوتا ھے کہ یہ اےآروائی اور میڈیا کے دیگر نجی چینلز و ہاؤسز کیا پاکستانی آئین و دستور سے بالاتر ہیں؟؟؟ کیا یہ اےآروائی اور میڈیا کے دیگر نجی چینلز و ہاؤسز پیمرا کے شرائط و اصول سے مبرا ہیں ؟؟؟ آخر حکومت اور حکومتی ادارے اےآروائی اور میڈیا کے دیگر نجی چینلز و ہاؤسز کے مالکان سے اس بابت جواب طلبی کیوں نہیں کرتے اور ان پر بھاری جرمانہ کیوں نہیں عائد کرتے جبکہ بڑے چینلز اور میڈیا ہاؤسز کے بیشمار دیگر کاروبار بھی ہیں جہاں سے بے انتہاء دولت کماتے ہیں، کبھی کیا پیمرا نے ان سب کا آڈٹ آزادانہ شفاف دیانتداری کیساتھ کرایا یقیناً نہیں، پیمرا کو ایک الگ شعبہ رکھنا ھوگا جو ہر میڈیا ہاؤسز سے سہہ ماہی آڈٹ رپورٹ تیار کرے تاکہ انکی مالی صورتحال سے حقیقی طور پر آگاہ ہوسکیں جو ادائیگی نہ کرسکیں انکے لائسنس منطقع کرکے حکومتی تحویل میں لے لیں اور حکومت ان لائسنس کو خود فروخت کرے یہ میں اس لئے کہہ رھا ھوں کہ میرے ساتھ بھی دھوکہ ھوا ھے۔ بہت بڑی منی لانڈرنگ کی گئی، گلیکسی منی ایکسچینج کے مالک حاجی حنیف نے مجھے عمرہ کرایا پھر مسجد میں لے جاکر قرآن پر ہاتھ رکھ کر کہا کہ اللہ نے بیشمار دولت دی ھے میں چاہتا ھوں کہ اس دولت کے ذریعے ایک سٹلائٹ چینل لاؤنچ کروں جس میں نہ عورت ہوگی نہ اسکی آواز اور نہ ہی میوزک وغیرہ خالصتاً دینی اور شریعت کے مطابق اسکے بہت مجبور کرنے پر پارٹنر شپ کیلئے حامی بھرلی محنت مکمل میری دولت اسکی بحرکیف حق ٹی وی کے نام سے لاؤنچ 2005 ء میں کردیا۔ چھ ماہ بعد کہنے لگا کہ میرا مقصد پورا ہوگیا بھاڑ میں جائے چینل اور بھاڑ میں جائے دین و شریعت میری دولت امریکہ میں پھنسی ہوئی تھی اسے لانا ھے بس اس چینل کے ذریعے لے آیا اب اسے فروخت کرکے مزید دولت کماؤنگا اس ملک میں رشوت کرپشن اس قدر ھے کہ سپریم کورٹ تک فروخت ہوجاتی ھے میں نے چیف جسٹس نثار چوہدری کے وقت انہیں پمیرا صدر اور وزیراعظم ہاؤس میں اس بابت درخواست بھی بھیجی تھی لیکن نتیجہ صفر ہی نکلا حاجی حنیف منی ایکسچیج گلیکسی نے وہ لائسنس CH 92 کو کڑوروں میں فروخت کردیا تھا آج بھی پیمرا کے ریکارڈ اور لائسنس میں میرا نام درج ھے کہنے کا مقصد یہ ھے کہ یقیناً ایسے بھی چینلز مالکان ہیں جو غیر قانونی اور ملک و قوم کو شدید نقصان پہچانے پر مصروف ہیں ان سب کا ایکبار احاطہ ضروری ھے تاکہ میڈیا ہاؤس میں نظم و ضبط اور ملازمین کی جاب سمیت تنخواہوں اجرت کا معاملہ بہتر قائم رہ سکے اگر وزیراعظم شہباز شریف، صدر آصف علی زرداری، فلیڈ مارشل عاصم منیر اور متعلقہ اداروں کے سربراہاں میں رتی برابر شرم و احساس بیدار ھے تو پلیز میری ان گزارشات پر ضرور ایکبار غور فرما لیجئے گا۔ مزید یہ کہ نجی چینلز اور میڈیا ہاؤسز کیلئے ضابطہ اخلاق تیار کریں کہ ہر عہدے کیلئے پروفیشنل قابلیت، تجربہ اور ذہانت کے مطابق تنخواہ و مراعات دیں جائیں تاکہ انسانی حقوق اور حق تلفیاں نہ ہوسکیں۔ امید ھے اس وطن عزیز پاکستان کی فلاح و بہبود اور ترقی کیلئے میڈیا ہاؤسز اور نجی چینلز کے مالکان کو ضرور حکومتی احکامات جاری کئے جائیں گے۔