November 17, 2026

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ایس پی پٹرولنگ سرگودھا ریجن کامران اختر اور ڈی ایس پی پٹرولنگ

IMG-20260319-WA0185

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ایس پی پٹرولنگ سرگودھا ریجن کامران اختر اور ڈی ایس پی پٹرولنگ غازی عبدالرحمان نے پبلک ٹرانسپورٹرز کی جانب سے اوورچارجنگ کے خلاف سخت ہدایات جاری کردیں۔ ترجمان پٹرولنگ پولیس ضلع خوشاب کے مطابق ہدایات کی روشنی میں پٹرولنگ پولیس ضلع خوشاب متحرک ہو گئ ہے۔مسافروں سے مقررہ کرایہ سے زائد وصولی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی، خلاف ورزی پر سخت قانونی کارروائی ہوگی۔ پٹرولنگ پولیس ضلع خوشاب نےعوام سے اپیل کی ہےکہ اگر کوئی گاڑی والا آپ سے زائد کرایہ وصول کرے تو آپ فوری پنجاب ہائی وے پٹرولنگ کی ہیلپ لائن 1124پر شکایت درج کروائیں پٹرولنگ پولیس ضلع خوشاب آپ کی شکایت کا فوری ازالہ کرے گی۔