عیدالفطر رمضان کریم کے بعد اللہ کی طرف سے انعام ،شکر اور خوشی کادن ہے ،،،،
عیدالفطر رمضان کریم کے بعد
اللہ کی طرف سے انعام ،شکر اور خوشی کادن ہے ،،،،،
مسلمانان عالم کو عیدالفطر مبارک ہو ,
حاجی باو عطاء الرحمان
ہارون اباد
(نمائیندہ خصوصی)
چئیرمین ڈسٹرکٹ ضلعی امن کمیٹی بہاولنگر ،فلاحی وسماجی شخصیت ،معروف ڈویلپر اینڈ ٹاون پلانر ، چیف ایگزیکٹو باوجی ایسوسی ایٹس ہارون اباد حاجی باو عطاء الرحمان نے اپنے معزز کسٹمرز ،دوست احباب، اوراہلیان علاقہ کو عیدالفطر کی مبارک دیتے ہوئے کہاہے کہ ماہ صیام کے بعد یکم شوال المعظم عیدالفطر کادن مسلمانان عالم کیلئے خوشی کادن ہے رمضان شریف کامہینہ ہمیں صبرواستقامت کادرس دینے کے ساتھ ساتھ ہماری توجہ اس جانب بھی مبذول کرواتاہے ہے کہ ہم نبی اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی سنت پرعمل پیراہوتے ہوئے غریب ،مستحق ،نادار اور یتیموں کوبھی عیدالفطر کی خوشیوں میں شامل کریں
حاجی باو عطاء الرحمان نے مزیدکہاکہ اداس چہروں کو خوشی دینے والا ،بھوکے کو کھانا کھلانے والاانسانوں کو تن ڈھانپنے کیلئے لباس دینے والا ،مسحقین، نادار اور یتیموں کو عید سعید کی خوشیوں میں شامل کرنے والے بندپر اللہ اور اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ والہ وسلم بہت خوش ہوتے ہیں مگر شرط یہ ہے کہ ہمارے یہ عمل دکھلاوے کیلئے نہ ہوں انہوں نے کہاکہ اللہ تعالی سے دعا گو ہوں کہ رب ذوالجلال ہمیں صحیح معنوں میں اپنے بندوں کی خدمت کرنے،انسانوں کی فلاح کیلئے کام کرنے اللہ پاک اور اللہ تعالی کے رسول صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی خوشنودی حاصل کرنے کیلئے ریاء کاری سے پاک عملی کردار اداکرنے کی توفیق عطاء فرمائے حاجی باو عطاء الرحمان نے کہاکہ میری طرف سے ایک مرتبہ پھر سب دوست احباب کو عیدالفطر کے موقع پر دلی عید مبارک پیش کرتا ہوں