November 17, 2026

‏ایران جنگ پر بطور احتجاج مستعفی ہونے والے امریکی انتظامیہ کے اعلی عہدیدار جوزف کینٹ کے استعفے کا اردو ترجمہ

Screenshot_2026-03-18_175249

‏ایران جنگ پر بطور احتجاج مستعفی ہونے والے امریکی انتظامیہ کے اعلی عہدیدار جوزف کینٹ کے استعفے کا اردو ترجمہ۔ دنیا کی طاقتور ترین شخصیت جس کی خوشامد دنیا کے حکمران کرتے تھکتے نہیں، ایسے صدر کو اسی کی انتظامیہ کے ایک رکن کی جانب سے لکھی گئی اس تحریر کو ایک دفعہ ضرور پڑھیں! جمہوریت اور ووٹ کی عزت کا خلاصہ کہے سکتے ہیں اس استعفے کو۔

صدر ٹرمپ؛

کافی غور و فکر کے بعد میں نے نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سینٹر کے ڈائریکٹر کے عہدے سے استعفیٰ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
میرا ضمیر اس بات کی اجازت نہیں دیتا کہ میں ایران کیخلاف جاری جنگ کی حمایت کروں۔ ایران سے ہمارے ملک کو کوئی فوری خطرہ نہیں تھا اور یہ واضح ہے کہ ہم نے یہ جنگ اسرائیل اور اس کی طاقتور امریکی لابی کے دباؤ کی وجہ سے شروع کی۔

میں اُن اقدار اور خارجہ پالیسیوں کی حمایت کرتا ہوں جن پر آپ نے 2016، 2020 اور 2024 میں انتخابی مہم چلائی، اور جنہیں آپ نے اپنی پہلی مدت میں نافذ کیا۔ جون 2025 تک، آپ سمجھتے تھے کہ مشرق وسطیٰ کی جنگیں ایک جال تھیں، جن کی وجہ سے امریکی شہریوں کی قیمتی جانیں گئیں اور ہمارے ملک کو مالی نقصان ہوا۔

آپ نے اپنے پہلے دور صدارت میں کسی بھی دوسرے حالیہ صدر کے مقابلے میں بہتر طریقے اس بات کو سمجھا کہ کیسے طویل جنگوں میں پھنسے بغیر فوجی طاقت کا فیصلہ کن استعمال کیا جاسکتا ہے۔ آپ نے یہ اس کا مظاہر ہ قاسم سلیمانی کو ہلاک اور داعش کو شکست دے کر کیا۔

اس بار آپ کی حکومت کے آغاز سے ہی اعلیٰ سطح کے اسرائیلی حکام اور امریکی میڈیا کے بااثر افراد نے جھوٹی معلومات پر مبنی مہم چلائی اور آپ کی “سب سے پہلے امریکہ “ پالیسی کو نقصان پہنچایا اور ایران کے خلاف جنگ کو ہوا دینے کے لیے جنگی جذبات کو بھڑکایا۔

اس بیانیے کو بار بار دھرا کر آپ کو دھوکے سے یہ یقین دلایا گیا کہ ایران سے امریکہ کو فوری خطرہ ہے اور آپ فورا” حملہ کریں جس کہ نتیجے میں امریکہ کو جلد فتح مل جائے گی۔

یہ ایک جھوٹ تھا اور وہی حربہ تھا جو اسرائیلیوں نے ہمیں تباہ کن عراق جنگ میں دھکیلنے کے لیے استعمال کیا، جس کے نتیجے میں ہزاروں امریکی مارے گئے۔ ہم یہ غلطی دوبارہ نہیں کرسکتے۔

ایسے سابق فوجی کے طور پر جس نے 11 بار جنگی محاذ پر خدمات انجام دیں، اور ایک ایسے شوہر کے طور پر جس نے اپنی پیاری بیوی شینن کو ایک ایسی جنگ میں کھو دیا جو اسرائیل کی وجہ سے شروع ہوئی۔ میں اگلی نسل کو ایسی جنگ میں بھیجنے کی حمایت نہیں کر سکتا جس کا امریکی عوام کو کوئی فائدہ نہیں اور نہ ہی ایسی جنگ میں امریکی جانوں کی قیمت کو جائز قرار دیا جاسکتا ہے۔

میں دعا کرتا ہوں کہ آپ غور کریں کہ ہم ایران میں کیا کر رہے ہیں اور یہ ہم کس کے لیے کر رہے ہیں۔ اس وقت جراتمندانہ اقدام کی ضرورت ہے۔ آپ جنگ کا راستہ بدل سکتے ہیں اور ہمارے ملک کے لیے ایک نئی سمت متعین کر سکتے ہیں، یا پھر ہمیں مزید زوال اور افراتفری کی طرف دھکیل سکتے ہیں۔ اختیار آپ کے ہاتھ میں ہے۔

آپ کی انتظامیہ کا حصہ ہونا اور اپنے عظیم ملک کی خدمت کرنا میرے لیے ایک اعزاز کی بات تھی۔
مخلص،
جوزف کینٹ
ڈائریکٹر، نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سینٹر,,⚔️