کوئی پوچھے تو بتانا کاشف ذوالفقار آیا تھا
کوئی پوچھے تو بتانا کاشف ذوالفقار آیا تھا ۔۔۔۔!!!چکوال میں کچھ ماہ قبل پیش آیا ہنی ٹریپ کا کیس چند ہفتے قبل کیسے انجام کو پہنچا ، خاموش طبع اور اپنے کام سے کام رکھنے والے ڈی پی او کاشف ذوالفقار کے چرچے ہونے لگے ۔۔۔۔۔ جب چکوال میں احمد محی الدین ڈی پی او تھے تو ایک ہنی ٹریپ کیس منظر عام پر آیا تھا ، ہوا یہ تھا کہ ایک نوجوان خاتون نے حاجی عبدالرزاق نامی زمیندار پر ڈورے ڈال کر اپنے قابو میں کر لیا کچھ روز فون پر دل کی باتیں ہوئیں اور پھر ایک روز خاتون نے چکوال کے ایک مشہور پلازے میں حاجی عبدالرزاق سے رنگین وسنگین ملاقات کر لی ، اس ملاقات کو یادگار بنانے کے لیے خاتون نے ہر گر آزمایا اور نازیبا حال میں حاجی عبدالرزاق کی اور اپنی ویڈیو بھی بنا لی ، حاجی صاحب بھی فخر سے ویڈیو بنواتے رہے ، ملاقات ختم ہوئی اور چند روز گزرے تو حاجی عبدالرزاق سے خاتون نے ویڈیو کے بدلے 50 لاکھ روپے مانگ لیے اور ایک ہفتے میں ادائیگی نہ کرنے کی صورت میں ویڈیو وائرل کرنے کی دھم۔کی دے دی ، شباب کا نشا اترا تو حاجی صاحب کو اپنی عزت کے لالے پڑ گئے انہوں نے کسی نہ کسی طرح 41 لاکھ روپے کا بندوبست کیا اور خاتون کو خود دے آئے ۔۔۔ چند ہفتے گزرے تو وہ شخص درمیان میں کود پڑا جس نے خاتون کو حاجی عبدالرزاق کے پیچھے لگایا تھا ، اس دلال نے بتایا کہ اب وہ ویڈیو اسکے پاس ہے اور 20 لاکھ روپے دو ورنہ ویڈیو وائرل کر دونگا ، حاجی صاحب نے فوری ہاتھ کھڑے کر دیے اور اس مصیبت سے چھٹکارے کے لیے مقامی پولیس کے سامنے پیش ہوئے ، لیکن پولیس کے پاس پہنچتے ہی وہ ویڈیو وائرل کردی گئی ، تو ڈھڈیال کے ایس ایچ او راجہ رافع نے حاجی عبدالرزاق پر کیس کرنے کی دھم۔کی دی اور رشوت کے طور پر 6 لاکھ روپے وصول کیے ، چند روز مزید گزرے تو چکوال شہر کی پولیس کو احساس ہوا کہ ویڈیو تو انکے علاقے میں ایک پلازے میں بنی ہے چنانچہ حاجی عبدالرزاق کو طلب کر لیا گیا ایس ایچ او ملک ضمیر نے پہلے تو ان سے 10 لاکھ روپے طلب کیے ۔ اب شاید حاجی صاحب کی بس ہو چکی تھی وہ پیسے دینے سے انکاری ہو گئے تو حاجی عبدالرزاق پر فحا۔شی و عریانی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہوا ، یہ گرفتار ہوئے اور چالان ہو کر جیل چلے گئے ، چند ماہ بعد ضمانت پر رہائی حاصل کی اور ڈی پی او احمد محی الدین کے سامنے پیش ہوئے اور انصاف طلب کیا تو ڈی پی او صاحب نے تھانیداروں کے تبادلے کرکے گونگلوؤں سے مٹی جھاڑ دی ، حاجی صاحب چپ کرکے گھر بیٹھ گئے ، پھر ایک روز کاشف ذوالفقار نے ڈی پی او چکوال کا عہدہ سنبھالا تو چند روز بعد انکے سامنے اس ہنی ٹریپ کیس کی فائل کھلی پڑی تھی ، انہوں نے حاجی عبدالرزاق کو طلب کیا تو پولیس والوں کا ڈسا ہوا یہ شخص پہلے تو انصاف لینے سے ہی انکاری ہو گیا ۔ مگر کاشف ذواالفقار کے بار بار طلب کرنے پر یہ آخر پیش ہوا اور خود پر گزرے تمام حالات بیان کر ڈالے ۔۔۔۔ ادائیگیوں کے تمام ثبوت اس کے پاس موجود تھے ، وہ اپنی غلطی پر جیل بھی جا چکا تھا چنانچہ کاشف ذوالفقار کے خیال میں اب باقی قصور واروں کی باری تھی ، دونوں ایس ایچ او صاحبان مع ایک سرگرم کانسٹیبل نوکریوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ، جبکہ ایجنٹ اور لڑکی کو بھی گرفتار کر لیا گیا ۔۔۔ اور تھانیداروں اور ہنی ٹریپ گیینگ سے 40 لاکھ کے قریب رقم ریکور کرکے حاجی عبدالرزاق کے حوالے کردی گئی ، لیکن ڈی پی او صاحب نے حاجی عبدالرزاق کو ایک مشورہ بھی دیا کہ جناب اب اللہ اللہ کرو ، آپ کی عمر ان کاموں والی نہیں جنکی وجہ سے ذلیل ہو رہے ہو ۔۔۔۔۔