خوشاب(راجہ نورالہی عاطف سے) ممتاز جرنلسٹ عائشہ ناز کو نیشنل پریس کلب اسلام آباد کی گورننگ باڈی کا ممبر منتخب ہونے پر خوشاب کے صحافتی
خوشاب(راجہ نورالہی عاطف سے) ممتاز جرنلسٹ عائشہ ناز کو نیشنل پریس کلب اسلام آباد کی گورننگ باڈی کا ممبر منتخب ہونے پر خوشاب کے صحافتی حلقوں کی طرف سے مبارکباداور نیک خواہشات کااظہار ۔ ضلع خوشاب کے سئنیر صحافیوں ایم نوردین ، راجہ نورالہی عاطف ،سیٹھ ثمر سلطان ، ملک غلام جیلانی وڈھل ،ملک شوکت حیات کھارا ،تصور عباس بھٹی اور دیگر نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ عائشہ ناز اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور جرات مندانہ صحافت کے ذریعے نہ صرف صحافی برادری کی نمائندگی کریں گی بلکہ خواتین کو درپیش مسائل کو بھی ہر فورم پر موثر انداز میں اجاگر کریں گی۔
مبارکباد دینے والوں کا کہنا تھا کہ عائشہ ناز نے ہمیشہ حق اور سچ کی آواز بلند کی ہے اور مشکل حالات میں بھی صحافتی ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے نبھایا ہے۔ ان کی گورننگ باڈی میں شمولیت نیشنل پریس کلب کے لیے ایک مثبت اضافہ ثابت ہوگی۔
انہوں نے مزید کہا کہ امید ہے عائشہ ناز صحافیوں کے حقوق کے تحفظ، پیشہ ورانہ مسائل کے حل اور بالخصوص خواتین صحافیوں کو درپیش چیلنجز کے حل کے لیے بھرپور کردار ادا کریں گی۔
صحافتی اور سماجی حلقوں نے عائشہ ناز کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی کامیابی نوجوان صحافیوں، خصوصاً خواتین کے لیے ایک حوصلہ افزاء مثال ہے۔