November 17, 2026

رنگپور بگھور (راجہ نورالہی عاطف سے) اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر رنگپور بگھور ملک محمد امتیاز نسیم نے گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول ظفر آباد میں پودا لگا

IMG-20260316-WA0199

رنگپور بگھور (راجہ نورالہی عاطف سے) اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر رنگپور بگھور ملک محمد امتیاز نسیم نے گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول ظفر آباد میں پودا لگا کر شجرکاری مہم کا باقاعدہ افتتاح کر دیا۔ اس موقع پر ہیڈماسٹر ملک عابد اقبال ،، اساتذہ کرام اور طلبہ بھی موجود تھے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر ملک محمد امتیاز نسیم نے کہا کہ درخت قدرت کا قیمتی تحفہ ہیں جو ماحول کو صاف اور خوشگوار بنانے کے ساتھ ساتھ انسانی زندگی کے لیے نہایت ضروری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے اور سرسبز و شاداب پاکستان کے خواب کو حقیقت بنانے کے لیے شجرکاری نہایت اہم ہے۔
انہوں نے طلبہ پر زور دیا کہ وہ زیادہ سے زیادہ پودے لگائیں اور ان کی دیکھ بھال کو بھی اپنی ذمہ داری سمجھیں تاکہ آنے والی نسلوں کو صاف اور صحت مند ماحول فراہم کیا جا سکے۔
اس موقع پر سکول کے اساتذہ نے بھی شجرکاری مہم کو سراہتے ہوئے عزم ظاہر کیا کہ سکول میں زیادہ سے زیادہ پودے لگائے جائیں گے اور طلبہ میں ماحول دوستی کا شعور اجاگر کیا جائے گا۔ تقریب کے اختتام پر سکول کے احاطہ میں مزید پودے بھی لگائے گئے۔