November 17, 2026

نوجوانوں کے مسائل اور مستقبل سازی تحریر:عفت رؤف

IMG-20260315-WA0156

نوجوانوں کے مسائل اور مستقبل سازی
تحریر:عفت رؤف
پاکستان میں نوجوان مختلف النوع مسائل کا شکار ہیں جن کا سدباب اور ان کے حل کے لیے مناسب اقدامات کی اشد ضرورت ہے اسی سلسلے میں پاکستان یوتھ لیگ والنٹیئر فورم واہ کینٹ کی جانب سے نوجوان نسل کے مسائل اور مستقبل سازی کے موضوع پر سیمینار کا انعقاد کیا گیا
مقررین نے فورم کی نوجوان نسل سے متعلق کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا زندگی کے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات نے
ملک کی اکثریتی آبادی نوجوان نسل میں بڑھتی مایوسی ،بےروزگاری،بےراہ روی،سوشل میڈیا کے بےجا اور غلط استعمال،ملازمت و کاروبار کے کم مواقعوں اور دین سے دوری جیسے اہم مسائل کو زیر بحث لایا انھی بنیادی مسائل پر مبنی تجاویز کا مشترکہ لائحہ عمل مرتب کیا جسے جلد ارباب اختیار کے گوش گزار کیا جائے گا
تقریب کی مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر ٹیکسلا محترمہ ماریہ جاوید تھیں جنھوں نے نوجوان نسل کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ میرٹ اور سفارش باصلاحیت فرد کی راہ میں حائل نہیں ہوتی قابل انسان ہر جگہ اور ماحول میں اپنا نام بنا لیتا ہے پاکستان کو اس وقت اپنے نوجوانوں کی ضرورت ہے جنھیں دشمن کے ریاست مخالف پراپیگنڈے کے خلاف متحد ہوکر ہر فرد کو اپنے حصے کا کردار ادا کرنا ہو گا
تقریب کی صدارت نائب امیر جماعت اسلامی واہ کینٹ سیاسی و کاروباری شخصیت راجا حبیب الرحمن نے کی انھوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ بڑوں کو نوجوان نسل سے ذہنی ہم آہنگی قائم کرنا ہو گی انھیں اظہار خیال کرنے اور بنیادی حقوق کی فراہمی ہمارا اولین فرض ہے طلبہ تنظیموں پر پابندی نے قیادت میں نوجوانوں کی عدم شمولیت کا بحران پیدا کر رکھا ہے اور چند خاندانوں کی اجارہ داری جاری ہے عالمی سطح پر مسلمان دولت ،حوصلے اور تجارت کے سب سے اہم مقامات سے لیس ہیں اسلام مخالف قوتوں کے خلاف اتحاد امت کی اشد ضرورت ہے بیرون ملک لاکھوں کی تعداد میں ہجرت کرنے والے نوجوان پردیس کی صعوبتیں برداشت کر رہے ہیں غیر ممالک میں مقیم نوجوان نسل الحاد کا شکار ہو رہی ہے جو سراسر فتنہ انگیزی ہے الخدمت فاونڈیشن کے بنو قابل پروگرام جیسے عملی اقدامات نوجوان نسل کی تعلیم و تربیت میں معاون ثابت ہوں گے
مہمان اعزاز پاکستان پیپلز پارٹی تحصیل ٹیکسلا کے صدر سیاسی وسماجی شخصیت ملک آصف محمود نے اپنے خطاب میں پاکستان سے لاکھوں مایوس نوجوانوں کی بیرون ملک منتقلی پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے معاشی نظام کے بنیادی ڈھانچے میں تبدیلی عوامی مفادات کو مدنظر رکھ کر کی جانی چاہیے نوجوانوں کو روزگار،تعلیم،صحت، کی فراہمی حکومت کی ذمہ داری ہےتعلیم روزگار اور صحت کی سہولیات فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے اے آئی نے ملازمتوں پر زد لگائی ہے اور اس میں مزید اضافہ ہو گا نجی تعلیمی اداروں میں مہنگی تعلیم کے بعد والدین خاطر خواہ زرمبادلہ کے لیے بچوں کو بیرون ملک ملازمت کے لیے بھیج رہے ہیں تاکہ خاندانوں کی کفالت کر سکیں حکومت روزگار و کاروبار کے وسائل فراہم کرے تو یہ خو ساختہ ہجرت کنٹرول ہو سکے گی کم عمر بچوں کا سوشل میڈیا کا بےدریغ استعمال تشویش ناک ہے اس پر پابندی لگائی جائے
تقریب کی نظامت کے فرائض چیئرپرسن عفت رؤف نے ادا کیے انھوں نے سیمینار کے انعقاد کا مقصد بتاتے ہوئے کہا کہ یہ بات باعث تشویش ہے کہ بیرون ملک ہجرت کرنے والے لاکھوں نوجوان شدید مشکلات کا شکار ہیں اور کئی نے سیاسی پناہ کی خاطر شرمناک بنیادوں پر درخواستوں غیر ممالک کے ہوم ڈیپارٹمنٹس میں جمع کرا رکھی ہیں نوجوان نسل بےراہ روی کا شکار ہے جسم فروشی،منشیات کا استعمال،انسانی سمگلنگ اور گھناؤنے جرائم میں ملوث نوجوانوں کو راہ راست پر حکومت کے ساتھ تمام افراد معاشرہ کی مشترکہ ذمہ داری ہے

تقریب میں نوجوانوں نے دل کھول کر اپنے مسائل و مشکلات کا ذکر کیا تقریب کا باقاعدہ آغاز حافظ علی رضا کی تلاوت سے ہوا نعت رسول مقبول کی سعادت صاحب زادی تمکنت رؤف امیر کو حاصل ہوئی نوجوانوں نے اپنے مسائل بیان کرتے ہوئے کہ انھیں توجہ اور مواقع کی تلاش ہے طالبہ فاطمہ جہاں نے کہا کہ ہمیں رہنمائی کے ذریعے شخصیت سازی پر توجہ دینا ہو گی لیکن رہنما کی تلاش بھی کوہ دشوار ہے
طالب علم حماد علی طاہر کا کہنا تھا کہ نوجوان بےراہ روی اور مسائل کا شکار ہیں لیکن پھر بھی ناامیدی سے گریز کریں
صدر علی رضا نے پاکستان میں رہ کر اپنی صلاحیتیں منوانے پر زور دیا انجینئر شھزادہ خرم خان سیکرٹری ایجوکیشن پی وائے ایل کا کہنا تھا کہ درسی تعلیم کے ساتھ ہنر اور جدید ٹیکنالوجی نوجوان نسل کو دور حاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ کر سکتی ہے نوجوان ملک و قوم کا اثاثہ ہوتے ہیں ان کا غیر یقینی مستقبل ،سہولیات کی عدم فراہمی نے ذہنی امراض میں اضافہ کیا ہے انھیں جدید ٹیکنالوجی کی تعلیم حاصل کرنی چاہئے جس کے لیے حکومتی وسائل کی آسان ترسیل معاون ثابت ہو سکتی ہے

جنرل سیکرٹری تمکنت رؤف امیر نے نوجوانوں کی حوصلہ شکنی کرنے والے بزرگوں کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کو ایک جانب شدید تنقید کا سامنا ہے دوسری جانب ان کے غیر یقینی مستقبل نے مایوسی پھیلا رکھی ہے نوجوان اس ماحول میں ذہنی ونفسیاتی دباؤ کا شکار ہیں اسی رویے نے بزرگوں کے احترام کو ماند کر رکھا ہے عزت دو عزت لو اب نوجوان نسل کا استعارہ بن چکا ہے نوجوان نسل کو اپنی صلاحیتیں اجاگر کرنے کو موقع تو کیا ملےگا سینئرز ان کے راستے کی دیوار بن چکے ہیں وہ لاکھوں کی تعداد میں ہجرت پر مجبور ہیں اور بیرون ملک ترلے درجے کی زندگی گزار رہے ہیں محکموں،اداروں،تعلیمی درسگاہوں ،ملازمتوں اور کاروبار سب میں یہ نوجوان دیوار کے ساتھ لگا دئیے جاتے ہیں جب تک ہمیں ترجیح نہیں دی جائے گی تبدیلی ممکن نہیں۔

جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی یوتھ فیصل کیانی نے کہا کہ عالمی طاقتوں کو نوجوانوں سے خطرہ ہے اسی لیے ان میں مایوسی پھیلائی جا رہی ہے تاکہ کسی ممکنہ انقلاب کا راستہ روکا جا سکے نوجوان سہل پسندی اور تن آسانی ختم کر کے سخت کوشی کو شعار بنائیں اپنی دنیا خود بنائیں بلندی ء کردار کو اوڑھنا بچھونا بنائیں کیونکہ کردار کی مضبوطی آپ کو منزل تک لے جائے گی

پاکستان پیپلز پارٹی یوتھ واہ کے صدر معیز آصف نے نوجوانوں کے مسائل پر ممکنہ اور جامع تجاویز پیش کیں انھوں نے کہا یکساں تعلیمی نظام، جدید تکنیکی مہارتیں اور نوجوانوں پر مشتمل قیادت ہماری ضرورت ہے بچوں پر مشقت،بےروزگاری،بنیادوں میں سرائیت زدہ بدعنوانی اور نجی تعلیمی اداروں میں معاشی استحصال کو حکومتی توجہ درکار ہے بلاتفریق وسائل فراہم کئے جائیں بچوں کی تربیت کے ساتھ والدین کے شعور کی ضرورت ہے جو اپنی نسل کو مثبت بنیاد پر اظہار خیال و عمل کرنے کا موقع فراہم کریں والدین اور بچوں کی ذہنی عدم۔مطابقت معاشرے میں انتشار کا باعث بنتی ہے
پاکستان یوتھ لیگ کے لیگل ایڈوائزر سید احمد حسن ایڈووکیٹ نے ایٹمی قوت پاکستان کے نوجوانوں کو علم،انفرادیت،صلاحیت،خود داری اور عزت نفس کا برقرار رکھ کر معاشرے میں اپنا کردار ادا کرنے کی نصیحت کی کیونکہ پاکستان غیر ملکی پراکسیز کے نشانے پر ہے ریاست کی مخالفت دور کے دور میں نوجوان ملک کی حفاظت اور ترقی میں متحد ہو جائیں
انھوں نے حضرت امام حسین علیہ السلام کے قول “مومن اپنے ملک کا وفادار ہوتا ہے “کی مثال دیتے ہوئے جنگی حالات میں نوجوانوں کو حوصلہ برقرار رکھنے اور افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہونے کی تلقین کی انھوں نے موجودہ حالات کو آزمائش گردانتے ہوئے نوجوان نسل کی رہنمائی کی کہ فرقہ واریت اور مسلکی تنازعات کے خاتمے پر مبنی پاکستان ہم سب کی ترجیحات میں شامل ہونا چاہیے
نیشنل پیس کونسل ٹیکسلا کے صدر شہباز نقوی نے ملک دشمنوں کے ایجنڈے سے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ملک سے وفاداری وقت کا تقاضا ہے ریاست مخالف عناصر نوجوانوں کو نشانہ بنا کر ان کو اصل منزل سے غافل کر رہے ہیں مایوس نوجوان بیرون منتقل ہو رہے ہیں وہاں بھی وہ وسائل کی کمی اور پیچیدہ مسائل کا شکار ہیں قومی اتحاد اور مشکل میں ملک کے ساتھ وفاداری میں ہی ہماری عافیت ہے
پروفیسر نادیہ سعید ایچ او ڈی ہیومینٹیز اینڈ انگلش ڈیپارٹمنٹ مشعل ڈگری کالج نے کہا کہ تعلیمی نظام میں ہنرمندی کا فقدان،نقائص اور بنیادی ڈھانچے کے سقم نے نوجوان نسل کی شخصیت بھی نقائص پیدا کر رکھے ہیں وہ تن آسان ہیں اور محنت سے جی چراتے ہیں اگر والدین کے شعور وآگہی کے لیے اقدامات کیے جائیں سوشل میڈیا کے غلط استعمال پر کنٹرول اور صحت مند خوارک فراہم کرنے پر توجہ دی جائے تو نوجوان مستعد ہو کر معاشرے کی ترقی میں حصہ لے سکتے ہیں

شیخ جلال الدین ایڈووکیٹ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن ٹیکسلا
نے مشقت اور وسائل کی فراہمی پر کنٹرول کے ذریعے نوجوان نسل کی تربیت پر زور دیا انھوں نے کہا بچوں کی تربیت میں مشکل مراحل درپیش ہوں تو انھیں زندگی کی صعوبتوں کا اندازہ ہوتا ہے محنت اور لگن سے عاری نوجوان سوشل میڈیا کا غلط اور بےمقصد استعمال جاری رکھے ہوئے ہیں آرٹیفیشل انٹیلیجنس کی تعلیم حاصل کر کے جدید دنیا کے تقاضوں کو پورا کریں لیکن ٹیکنالوجی کا محتاط استعمال ہی نوجوانوں کے لیے مفید ہو گا
سید گفتار حسین شاہ ایڈووکیٹ نے کہا کہ اسلامی تاریخ نوجوانوں کی قربانیوں اور ثابت قدمی سے بھری ہوئی ہے اگر قوم کے نوجوان معاشرتی برائیوں اور معاشی استحصال کے خلاف کھڑے ہو جائیں اور اپنا مثبت کردار ادا کریں تو معاشرہ امن کا گہوارہ بن سکتا ہے