مین میرپورخاص شاہراہ پر تیز رفتار ٹرک کی مسافروں سے بھری شہزور کو ٹکر مار دی
مین میرپورخاص شاہراہ پر تیز رفتار ٹرک کی مسافروں سے بھری شہزور کو ٹکر مار دی
حادثے کے نتیجے میں گندم کی کٹائی کرنے والے تھرپارکر کے رہائشی 16 مزدور زخمی ہو گئے
میرواہ گورچانی (نمائندہ خصوصی) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق میرواہ گورچانی کے نزدیک بابو گوٹھ اسٹاپ ہر نامعلوم تیز رفتار ٹرک کی مسافروں سے بھرے شہزور کو ٹکر- حادثے کے باعث شہزور الٹنے کے نتیجہ میں خواتین اور بچوں سمیت 16 افراد شدید زخمی ہو گئے۔ جائے حادثہ پر پولیس اور ریسکیو 1122 پہنچ گئی- زخمیوں کا تعلق اسلام کوٹ تھر سے بتایا جا رہا ہے۔ جو اسلام کوٹ سے نوشہرو فیروز میں گندم کی فصل کی کٹائی کی مزدوری کے لئے جا رہے تھے کہ حادثے کا شکار ہو گئے۔ مزدوروں کا تعلق بھیل برادری سے بتایا جارہا ہے۔شہزور گاڑی الٹنے کے باعث شہزور گاڑی میں سوار بھیل برادری کے 16 افراد زخمی ہو گئے جن میں 35 سالہ امبو ۔ 33 سالہ لچھمن ۔35 سالہ شریمتی پٹھانی ۔25 سالہ گلابہ ۔35 سالہ پدمو ۔24 سالہ شریمتی رامو ۔20 سالہ ڈیالو -40 سالہ شریمتی کیثرا ۔25 سالہ جامن ۔25 سالہ شریمتی چاندی – 35 سالہ لجپت -25 سالہ نمو – فوٹو- 4 سالہ راجو ۔ 10 سالہ ریشمو اور 4 سالہ- دولت ولد پدمو شدید زخمی ہو گئے۔زخمیوں کو پولیس اور ریسکیو 1122 کے ذریعے ڈسٹرکٹ سول اسپتال میرپورخاص ریفر کر دیا گیا-