جے یو آئی پشاور ڈیجیٹل میڈیا سیل کے زیر اہتمام افطار پارٹی کا انعقاد۔
جے یو آئی پشاور ڈیجیٹل میڈیا سیل کے زیر اہتمام افطار پارٹی کا انعقاد۔
تقریب میں تنظیمی امور، ڈیجیٹل میڈیا کے موثر استعمال اور موجودہ حالات میں سوشل میڈیا کے مثبت کردار پر گفتگو ہوئی۔
پشاور(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق جمعیت علماء اسلام ڈیجیٹل میڈیا سیل ضلع پشاور کے زیرِ اہتمام افطار پارٹی کا انعقاد کیا گیا اس موقع پر ضلع پشاور کے قائم مقام امیر مولانا امان اللہ حقانی، قائم مقام جنرل سیکرٹری مفتی گل نواز، سیکرٹری اطلاعات انعام اللہ علیزئی، جمعیت نوجوانان فورم پشاورکےکنوینئر حاجی سیف اللہ خان، ثناب گل مہمند، قاری شکیل آفریدی، ذیشان حنفی، عبدالرحمن حقانی، محبوب حیدری سمیت کوآرڈینیٹرز اور میڈیا ایکٹیویسٹس نے بھرپور شرکت کی۔تقریب میں تنظیمی امور، ڈیجیٹل میڈیا کے مؤثر استعمال اور موجودہ حالات میں سوشل میڈیا کے مثبت کردار پر گفتگو بھی کی گئی شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ سچائی پر مبنی معلومات کی ترویج اور تنظیمی پیغام کو مؤثر انداز میں عوام تک پہنچانے کے لیے اپنی کاوشیں جاری رکھیں گے۔