مفتی تقی عثمانی صاحب کی خاموشی قابل تعجب!
مفتی تقی عثمانی صاحب نے فیڈرل شریعت کورٹ کے جج کے طور پر فیصلہ دیا تھا ، کہ عورت کی عدت 90 دن نہیں ہے ، بلکے تین حیض ہے ، لہذا کوئی عورت 39 دن کے بعد دعویٰ کرتی ہے ، کہ میری عدت ختم ہوگی ہے ، اس کا نکاح ثانی شرعی طور پر درست قرار پائے گا۔
اس بینچ میں صدر محمد رفیق تارڑ ، حضرت پیر کرم شاہ ، صدر محمد رفیق تارڑ بھی شامل تھے۔
لیکن آج مفتی تقی عثمانی صاحب اپنے اس فیصلے پر بالکل خاموش ہیں ، جبکہ عدت کے حوالے سے فروری کو ایک فیصلہ آیا تھا ، اس پر آج کل جرح ہورہی ہے۔.