November 17, 2026

*سکیورٹی فورسز نے فتنہ الخوارج کے دو ڈرونز مار گرائے: وزارت اطلاعات کی تصدیق*

IMG-20260315-WA0006

*سکیورٹی فورسز نے فتنہ الخوارج کے دو ڈرونز مار گرائے: وزارت اطلاعات کی تصدیق*

اسلام آباد: وزارت اطلاعات نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور راولپنڈی میں فتنہ الخوارج کے دو ڈرونز کامیابی سے مار گرانے کی تصدیق کر دی۔

وفاقی وزارت اطلاعات کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد اور راولپنڈی میں سکیورٹی فورسزنے 2 ڈرونز مار گرائے، ڈرونز کو کامیابی سے گرایا گیا،کسی قسم کا نقصان نہیں ہوا۔

وزارتِ اطلاعات نے افغان طالبان کے ڈرون حملے سے پاکستان کو بڑے نقصان کے دعوے کو مسترد کر تے ہوئے کہا کہ پاکستان کی سکیورٹی فورسز نے الیکٹرانک کاؤنٹر اقدامات سے ڈرونز کو روکا، ڈرونز کے نتیجے میں کسی اہم تنصیب کو نقصان نہیں پہنچا، ڈرون گرنے کے باعث ملبے سے معمولی نقصان ہوا، طالبان حکومت کے دعوؤں کے حق میں کوئی قابل تصدیق شواہد موجود نہیں۔

وزارتِ اطلاعات کی جانب سے جاری فیکٹ چیک کے مطابق دہشتگرد تنظیم ایف اے کے کے دو ابتدائی نوعیت کے ڈرون کو ، جنہیں افغان طالبان حکومت کی سرپرستی حاصل ہے، پاکستان کی سکیورٹی فورسز نے الیکٹرانک کاؤنٹر اقدامات کے ذریعے کامیابی سے روک لیا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ان ڈرونز کے نتیجے میں کسی فوجی یا دیگر اہم تنصیب کو نقصان نہیں پہنچا، تاہم ڈرون گرنے کے باعث ملبے سے معمولی نقصان ہوا۔