November 17, 2026

سرگودھا (راجہ نورالہی عاطف سے) کمشنر سرگودھا ڈویژن حافظ شوکت علی نے واسا کے سرگودھا شہر

IMG-20260314-WA0100

سرگودھا (راجہ نورالہی عاطف سے) کمشنر سرگودھا ڈویژن حافظ شوکت علی نے واسا کے سرگودھا شہر میں جاری میگا منصوبوں کا مختلف مقامات پر دورہ کر کے پیش رفت کا جائزہ لیا۔ انہوں نے بلاک 31/32 میں زیر تعمیر بارشی پانی کے اسٹوریج ٹینک اور ڈرین جبکہ جناح کالونی میں زیر تعمیر ڈسپوزل اسٹیشن کا معائنہ کیا۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ ان منصوبوں کا مقصد شہر میں بارشی پانی اور نکاسی آب کے دیرینہ مسائل کا مستقل حل فراہم کرنا ہے۔ کمشنر نے کام کی رفتار اور معیار بہتر رکھنے، ایس او پیز پر عمل اور مقررہ مدت میں منصوبوں کی تکمیل یقینی بنانے کی ہدایت کی۔