November 17, 2026

ایم آر آئی ،بمقابلہ سی ٹی اسکین بمقابلہ ایکسرے میڈیکل امیجنگ ٹیسٹس کی سمجھ۔

IMG-20260314-WA0096

ایم آر آئی ،بمقابلہ سی ٹی اسکین بمقابلہ ایکسرے
میڈیکل امیجنگ ٹیسٹس کی سمجھ۔
میڈیکل امیجنگ چوٹوں اور بیماریوں کی تشخیص میں نہایت اہم کردار ادا کرتی ہے۔ سب سے زیادہ استعمال ہونے والے تین امیجنگ ٹیسٹس ایم آر آئی، سی ٹی اسکین اور ایکسرے ہیں، اور ہر ایک کا مقصد مختلف ہوتا ہے۔

ایم آر آئی (میگنیٹک ریزونینس امیجنگ)
ایم آر آئی طاقتور مقناطیس اور ریڈیو لہروں کا استعمال کرتا ہے، اس میں تابکاری استعمال نہیں ہوتی۔
یہ نرم بافتوں کی بہت تفصیلی تصاویر فراہم کرتا ہے۔
ایم آر آئی خاص طور پر دماغ، ریڑھ کی ہڈی، پٹھوں، لیگامنٹس، جوڑوں اور اندرونی اعضا کے معائنے کے لیے مفید ہے۔ اعصابی بیماریوں، کھیلوں کی چوٹوں اور نرم بافتوں کے مسائل میں ڈاکٹر اکثر ایم آر آئی پر انحصار کرتے ہیں۔

سی ٹی اسکین (کمپیوٹڈ ٹوموگرافی)
سی ٹی اسکین، ایکس رے کی مدد سے جسم کی کراس سیکشنل تہہ در تہہ تصاویر بناتا ہے۔
یہ تیز رفتار ہوتا ہے اور ہڈیوں کے فریکچر، اندرونی خون بہنے، اعضا کی چوٹوں، ٹیومرز اور حادثاتی چوٹوں کی تشخیص میں بہت مؤثر ہے۔
اسی وجہ سے ایمرجنسی میں سی ٹی اسکین زیادہ استعمال ہوتا ہے۔

ایکس رے۔
ایکس رے میں کم مقدار میں تابکاری استعمال ہوتی ہے اور یہ زیادہ تر ہڈیوں اور سینے کے معائنے کے لیے استعمال ہوتا ہے۔ فریکچر، پھیپھڑوں کے انفیکشن جیسے نمونیا، دانتوں کے مسائل اور بعض جوڑوں کی خرابیوں کی تشخیص کے لیے ایکسرے بہترین ہے۔
یہ ٹیسٹ جلدی، کم خرچ اور ہر جگہ دستیاب ہوتا ہے۔
ڈاکٹر مریض کی علامات، صورتحال کی فوری نوعیت، حفاظتی پہلوؤں اور جسم کے جس حصے کا معائنہ درکار ہو، ان سب کو مدِنظر رکھ کر مناسب امیجنگ ٹیسٹ کا انتخاب کرتے ہیں۔