November 17, 2026

عمرکوٹ رپورٹ بیوروچیف ڈاکٹر ایم لال واگھانی ایس ایس پی ضلع عمرکوٹ عزیر احمد (PSP) کی

IMG-20260312-WA0021

عمرکوٹ رپورٹ بیوروچیف ڈاکٹر ایم لال واگھانی

ایس ایس پی ضلع عمرکوٹ عزیر احمد (PSP) کی خصوصی ہدایات پر ضلع بھر میں منشیات، شراب، گٹکا، ماوا اور دیگر مضرِ صحت اشیاء کے خلاف سخت کاروائیاں جاری ہیں۔

اسی سلسلے میں پولیس اسٹیشن پتھورو کی حدود میں کاروائیاں کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کر کے بڑی مقدار میں دیسی شراب برآمد کر لی گئی۔
تفصیلات درج ذیل ہیں:
پولیس اسٹیشن پتھورو
مقدمہ نمبر: 06/2026 بجرم 3/4 PEHO
گرفتار ملزم:
نانک ولد بھاگ چند اوڈ سکنه جادم منگریو تعلقہ پتھورو
برآمدگی:
210 لیٹر دیسی شراب
ملزم کے قبضے سے دیسی شراب برآمد ہونے پر مقدمہ درج کر کے مزید قانونی کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے
دوسری جانب پولیس اسٹیشن پتھورو
مقدمہ نمبر: 07/2026 بجرم 3/4 PEHO
ملزمان میں ملوث:
ناتھو کولہی
گرفتار ملزم:
کیول ولد لاکھو کولہی سکنه جادم منگریو تعلقہ پتھورو
برآمدگی:
230 لیٹر دیسی شراب
ملزم کے قبضے سے دیسی شراب برآمد ہونے پر مقدمہ درج کر کے مزید قانونی کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔
ایس ایس پی ضلع عمرکوٹ عزیر احمد (PSP) نے واضح کیا ہے کہ منشیات اور شراب کے کاروبار میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کاروائیاں جاری رہیں گی
اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔