21 رمضان المبارک یومِ شہادت حضرت علیؓ کے موقع پر جیکب آباد میں پولیس، رینجرز اور ضلعی انتظامیہ کا مشترکہ فلیگ مارچ۔۔۔
21 رمضان المبارک یومِ شہادت حضرت علیؓ کے موقع پر جیکب آباد میں پولیس، رینجرز اور ضلعی انتظامیہ کا مشترکہ فلیگ مارچ۔۔۔
جيڪب آباد (رپورٹ: اے جی بلوچ) ایس ایس پی جیکب آباد کیپٹن(ر)فیضان علی.ڈی سی شھزاد ساھی کی سربراہی میں سب ڈویژن سٹی اور صدر کی حدود سمیت شہباز ایئربیس کے اطراف میں فلیگ مارچ کیا گیا۔
فلیگ مارچ میں جیکب آباد پولیس،ضلع انتظامیہ، پاکستان ایئرفورس،شہباز رینجرز اور حساس اداروں کے افسران و جوانوں نے شرکت کی۔
سب ڈویژن سٹی اور صدر سمیت شہباز ایئربیس کے اطراف کے اہم مقامات پر فلیگ مارچ کیا گیا تاکہ علاقے میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھا جا سکے۔
فلیگ مارچ میں انچارج ڈسٹرکٹ انٹیلیجنس برانچ انیس احمد سومرو، ڈی ایس پی سٹی خدا بخش پہنور، ڈی ایس پی صدر غلام مرتضیٰ میرانی، ڈی ایس آر رینجرز، پاکستان ایئرفورس کے افسران و اہلکاروں سمیت سب ڈویژن سٹی اور صدر کے ایس ایچ اوز اور 15 مددگار سمیت پولیس کی بھاری نفری نے شرکت کی۔
فلیگ مارچ کا آغاز 15 مددگار بیس سے ہوا جو شکارپور روڈ، قائداعظم روڈ، فیضان مدینہ روڈ، پیٹی بازار، پیر بخاری، ایس ایس ہاؤس روڈ، سول ہسپتال روڈ اور شہباز ایئربیس روڈ سمیت دیگر اہم شاہراہوں اور علاقوں سے ہوتا ہوا مختلف مقامات کا گشت کرتا رہا۔
فلیگ مارچ کا مقصد ضلع میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنا، عوام میں احساسِ تحفظ کو مضبوط بنانا اور شرپسند عناصر کو یہ واضح پیغام دینا ہے کہ جیکب آباد پولیس اور تمام قانون نافذ کرنے والے ادارے امن کے قیام کیلئے ہر وقت چوکس ہیں اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کیلئے مکمل طور پر تیار ہیں.ایس ایس پی جیکب آباد۔