November 17, 2026

رنگپور بگھور (راجہ نورالہی عاطف سے) ملک محمد امتیاز نسیم اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر رنگپوربگھور

IMG-20260311-WA0034

رنگپور بگھور (راجہ نورالہی عاطف سے) ملک محمد امتیاز نسیم اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر رنگپوربگھور نے میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوءے کہا ہے کہ پیکٹا (PECTA) کے تحت منعقد ہونے والے امتحانات اساتذہ کرام کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بہتر بنانے اور تعلیمی معیار کو بلند کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جدید دور کے تقاضوں کے مطابق اساتذہ کرام کی تربیت اور جانچ کا مؤثر نظام نہایت ضروری ہے تاکہ طلبہ کو معیاری تعلیم فراہم کی جا سکے۔
انہوں نے کہا کہ پیکٹا کے امتحانات اساتذہ کرام کی علمی و تدریسی صلاحیتوں کو جانچنے کا ایک مؤثر ذریعہ ہیں، جس کے ذریعے نہ صرف اساتذہ کرام کی پیشہ ورانہ قابلیت میں اضافہ ہوتا ہے بلکہ تعلیمی اداروں میں تدریسی معیار کو بھی بہتر بنایا جا سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسے امتحانات اساتذہ کرام کو نئی تعلیمی حکمت عملیوں، جدید تدریسی طریقوں اور تعلیمی ٹیکنالوجی سے آگاہی فراہم کرنے میں مدد دیتے ہیں۔
ملک محمد امتیاز نسیم نے مزید کہا کہ اساتذہ کرام قوم کے معمار ہوتے ہیں اور ان کی بہتر تربیت اور پیشہ ورانہ ترقی سے ہی ایک مضبوط اور تعلیم یافتہ معاشرے کی بنیاد رکھی جا سکتی ہے۔ اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر نے اساتذہ کرام پر زور دیا کہ وہ پیکٹا امتحانات کو سنجیدگی سے لیں اور اپنی علمی و پیشہ ورانہ مہارتوں کو مزید بہتر بنانے کے لیے بھرپور محنت کریں۔
انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ پیکٹا کے امتحانات کے مثبت نتائج سامنے آئیں گے اور اس سے تعلیمی نظام میں بہتری آئے گی، جس کا براہ راست فائدہ طلبہ اور معاشرے کو حاصل ہوگا۔