November 17, 2026

سکولوں میں بار بار چھٹیوں نے طلبہ کی تعلیم کو شدید متاثر کیا۔راجہ ذیشان

IMG-20260310-WA0149

سکولوں میں بار بار چھٹیوں نے طلبہ کی تعلیم کو شدید متاثر کیا۔راجہ ذیشان

بچوں کے معیار تعلیم پر کسی صورت سمجھوتہ نہیں ہونا چاہیے۔سماجی رہنما کی میڈیا سے گفتگو

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق معروف سماجی رہنما راجہ زیشان نے کہا کہ سکولوں میں بار بار چھٹیوں نے طلبہ کی تعلیم کو شدید متاثر کرنا شروع کر دیا ہے۔ والدین اور اساتذہ کا کہنا ہے کہ تسلسل کے بغیر تعلیمی عمل متاثر ہو رہا ہے جس سے بچوں کی پڑھائی میں مشکلات بڑھتی جا رہی ہیں۔مختلف وجوہات کی بنا پر سکولوں میں بار بار تعطیلات ہونے سے تعلیمی سرگرمیاں متاثر ہو رہی ہیں۔ طلبہ کا کہنا ہے کہ جب سکول چند دن بعد ہی بند ہو جاتے ہیں تو سبق کا تسلسل برقرار رکھنا مشکل ہو جاتا ہے۔ والدین نے بھی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ غیر ضروری چھٹیوں سے گریز کیا جائے تاکہ بچوں کی تعلیم متاثر نہ ہو۔اس موقع پر سماجی رہنما راجہ زیشان نے حکومتی فیصلوں سے اختلاف کرتے ہوئے کہا کہ بچوں کے معیارِ تعلیم پر کسی صورت سمجھوتہ نہیں ہونا چاہیے اور بار بار سکول بند کرنے سے تعلیمی نظام مزید متاثر ہو سکتا ہے۔