خوشاب (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حُسین لابراور ڈی پی او خوشاب سیدہ عمارہ
خوشاب (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حُسین لابراور ڈی پی او خوشاب سیدہ عمارہ شیرازی کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی برائے نیشنل ایکشن پلان کا اجلاس منقعد ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل خوشاب غزالہ کنول، اسسٹنٹ کمشنر خوشاب چوہدری ضیاءاللہ ، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے آفیسر، سپیشل برانچ، سکیورٹی برانچ، سی ٹی ڈی، سیکرٹری آر ٹی اے ملک طاہر ،سول ڈیفنس آفیسرایڈیشنل چارج مرید عباس بُھٹہ ، کسٹم، ٹریفک پولیس ،پنجاب ہائی وےپولیس سکیورٹی برانچ،، این سی ایچ ڈی، محکمہ ماحولیات ،ایف بی آر، ستھرا پنجاب، ٹرانسپورٹ ،فاریسٹ آفیسر سمیت دیگر محکموں کے افسران شریک ہوئے، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل خوشاب غزالہ کنول، اے اسسٹنٹ کمشنر خوشاب چوہدری ضیاءاللہ نے ماہانہ کارکردگی و دیگراہم انتظامی اُمور کے حوالے سے بریفنگ دی۔اجلاس میں سول ڈیفنس آفیسر اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران نے غیر قانونی کاروبار اور پٹرول سمگلنگ میں ملوث افراد کے خلاف بروقت ایکشن لیا ڈپٹی کمشنرخوشاب ڈاکٹر جہانزیب حُسین لابرنے کہا کسی کو غیر قانونی پٹرول وڈیزل فروخت کرنے کی اجازت نہیں۔ غیر قانونی کاروبار، پٹرول پمپوں پر سمگل شدہ پٹرول ،ڈیزل ایل پی جی وغیرہ کے خلاف بلاتفریق کاروائی جاری رکھی جائیں۔ ٹریفک پولیس آفیسر نے گاڑیوں کے چالان وجرمانے اس کے علاوہ تمام محکموں کے افسران نے ماہانہ کارکردگی ودیگر کاروائیوں کے حوالے سے آگاہ کیا۔اسسٹنٹ تحصیل منیجرسُتھراپنجاب پروگرام خوشاب وجوہرآبادنےضلع خوشاب میں انکروچمنٹ، صفائی ستھرائی کے حوالے سے بریفنگ دی ٹرانسپورٹ آفیسر نے ملکی موجودہ صورتحال کے پیش نظرضلع بھر میں تمام روٹس پرچلنے والی گاڑیوں کی چیکنگ اور مسافروں کی ویرفکیشن بارے بریف کیا۔ ڈپٹی کمشنر خوشاب نے سخت احکامات صادر کرتے ہوئے ٹرانسپورٹ آفیسر کو ہدایت کی کہ شہر بھر میں چلنے والی تمام چھوٹے بڑے روٹس پر چلنے والی ٹرانسپورٹ کی چیکنگ ،مسافروں کے ID کارڈ اور مکمل ڈیٹا اور ویریفکیشن کی جائے علاوہ اوور لوڈنگ کرنے اور بغیر نمبر پلیٹ بغیر رجسٹریشن اور گورنمنٹ کی نئی پالیسی وایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے والی گاڑیوں کی سخت مانیٹرنگ اور چیکنگ کرکے کاروائی عمل میں لائی جائے۔ ڈپٹی کمشنر خوشاب نے آر ٹی اے سیکرٹری ملک طاہر کو کہا کہ ضلع بھر کی چلنے والی تمام ٹرانسپورٹ کی تفصیل ڈیٹیل کے ساتھ آج شام تک فراہم کی۔جائےڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حُسین لابر نے ہدایت کی کہ تمام محکموں کے افسران آپس میں روابط بڑھائیں اور متعلقہ محکموں کے ساتھ مل کر ٹارگٹڈ کاروائی کریں غیر قانونی پٹرول پمپوں ،تیل ایجنسیوں اور اسمگل شدہ اشیاء بیچنے والوں کے کرداروں کو کیفر کردار تک پہنچائیں قانون ہاتھ میں لینے والوں کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔ سیف سٹی کے متلعقہ افسران نے سیف سٹی کیمروں کے حوالے سے بریف کیا اور بتایا کہ 39 پوائنٹ سائیٹ پر ٹوٹل 172کمرے نصب کیے گئے ہیں جن میں 142 فنکشنل کر دیئے گئے باقی پر کام جاری جلد مکمل ہو گا جو شہرکی سیفٹی ،رول آف لاء پر عملدرآمد ، امن کی فضا کو برقرار رکھنے جرائم میں کمی اورچوری ڈکیتی ،راہزنی ودیگر غیر قانونی حرکات ،جرائم میں قابو پانے ایویڈنس اکٹھا کرنے میں اہم معاون ثابت ہونگے ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حُسین لابر نے تمام محکموں کے افسران کو اپنی اپنی ذمہ داریاں اور فرائض احسن طریقے سے نبھانے کے احکامات صادر کیے۔