ہم ChatGPT اور Cluade کا بائیکاٹ کیوں کریں اور ان کے بہتر alternatives کون سے ہیں؟
ہم ChatGPT اور Cluade کا بائیکاٹ کیوں کریں اور ان کے بہتر alternatives کون سے ہیں؟
(بہت سے لوگوں کو نہیں پتا کہ اچانک ChatGPT کا بائیکاٹ کیوں کیا جارہا ہے اور اس کے متبادل کونسے ہیں تو یہ پوسٹ ان کے لیے ہے)
ہوا یہ کہ Palantir’s Maven Smart System (MSS) جو کہ آرٹیفیشل انٹیلیجنس کو استعمال کرتے ہوئے جنگی حکمت عملی بنانے والا امریکی سسٹم ہے، اس سسٹم میں امریکی ملٹری نے Claude کے ذریعے ایران کی ساری انفارمیشن کا مشاہدہ کیا، لوکیشن کوآرڈینیٹس حاصل کیے، جنگی حکمت عملی بنائی، ائیر سٹرائیکس کی پوری منصوبہ بندی کی اور یوں اس کے ذریعے ایران پر حملہ کردیا جس کو نام دیا گیا Operation Epic Fury کا۔ یاد رہے کہ ان حملوں کی تباہی میں ایرانی بچیوں کا سکول بھی شامل ہے۔
کلاڈ کی اونر کمپنی Anthropic ہے جس کے سی ای او Dario Amodei نےجنگ میں کلاڈ کے استعمال پر ردعمل دیا تو ہے اور معاہدہ ختم ہونے کی بھی خبریں گردش کررہی ہیں لیکن فی الحال کوئی پکی خبر نہیں ہے کہ کلاڈ نے امریکہ اور اس کے ڈیفینس سسٹم کا بائیکاٹ کیا بھی ہے یا نہیں (یہ بات آپ اپنے فیس بک کے اے آئی سے بھی پوچھ سکتے ہیں)۔ لہٰذا بہتر یہی ہے کہ فل الحال کلاڈ کے استعمال سے گریز کیا جائے۔
اب آتے ہیں ChatGPT پر۔ اس کی اونر کمپنی پر تو ڈھٹائی اور سفاکیت ختم ہے۔ کلاڈ کے جنگی استعمال اور اس کے خلاف دنیا بھر کا واضح ردعمل ابھرنے کے بعد بھی چیٹ جی پی ٹی کی اونر کمپنی OpenAI نے 27 فروری کو امریکی ڈیپارٹمنٹ آف ڈیفینس Pentagon کے ساتھ معاہدہ کرلیا ہے کہ امریکی ملٹری اسے اپنے سوکالڈ ڈیفینس یعنی کہ جنگ میں استعمال کرسکتی ہے۔
اس لیے دنیا بھر میں (مسلمان ممالک کے علاوہ بھی) چیٹ جی پی ٹی کا بائیکاٹ کیا جارہا ہے۔
ایکس یعنی ٹویٹر کے Grok کا بھی استعمال کم سے کم کریں کیونکہ یہ ایلون مسک کا ہے اور ایلون مسک واضح طور پر امریکہ کی فنڈنگ کرتا ہے۔
Alternatives of ChatGPT and Claude:
✓ ڈِیپ سِیک (Deepseek) چائنہ کی ایجاد کردہ آرٹیفیشل انٹیلیجنس ہے جو کہ چیٹ جی پی ٹی سے زیادہ
تیز ہے اور فی الحال اس کا استعمال سیف ہے۔
✓ پروفیشنل ریسرچ اور فیکٹ چیکنگ کے لیے Perplexity AI بہتر ہے۔
✓ امیج جنریشن کے لیے DALL-E 3 بیسٹ ہے۔
چیٹ جی پی ٹی کی طرح ان کی بھی لمیٹڈ ایکسس فری ہے۔ اس لیے آپ بغیر سبسکرپشن لیے ہی پڑھائی، ریسرچ یا آنلائن کاموں کے لیے ان کا آرام سے استعمال کرسکتے ہیں۔
ان کے علاوہ Jasper Al اور Chatsonic بھی متبادل کے طور پر موجود ہیں۔ باقی آپ اپنے کام اور ضرورت کے حساب سے گوگل پر متبادل چیک کرسکتے ہیں۔
اور ہاں بات یہاں اسلامی یا مذہبی جذباتیت کی نہیں ہے جس میں دو رائے ہو، بات یہاں انسانیت اور معصوم جانوں کی ہے۔ ہم یقیناً ان سسٹمز اور ٹولز کو سپورٹ نہیں کرنا چاہیں گے جو معصوم لوگوں کے قتل میں آلہ کار بنے ہوئے ہوں۔ جو بھی ملک ان کے ذریعے دنیا میں فساد اور خونریزی کرے گا، ہم اس کی مخالفت ہی کریں گے۔
آپ کے پاس متبادل موجود ہیں اس لیے ChatGPT کے ہی پیچھے پڑے رہنے کا کوئی جواز نہیں بنتا۔ اسے ان انسٹال کریں اور بائیکاٹ کریں!
Copied