نورپورتھل (راجہ نورالہی عاطف سے) سابق مشیر وزیراعلیٰ پنجاب اور ممتاز قانون دان ایڈووکیٹ ملک
نورپورتھل (راجہ نورالہی عاطف سے) سابق مشیر وزیراعلیٰ پنجاب اور ممتاز قانون دان ایڈووکیٹ ملک امجد رضا گجر نے کہا ہے کہ عوام کی بے لوث خدمت ہی ان کی سیاست کا بنیادی مقصد ہے اور وہ ہمیشہ عوامی مسائل کے حل اور علاقائی ترقی کے لیے عملی کردار ادا کرتے رہیں گے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے مختلف مواضعات کے خصوصی دورے کے موقع پر عوامی وفود سے مخاطب ہوتے ہوءے کیا۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی فلاح و بہبود، تعلیم، صحت اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے ہر ممکن کوشش جاری رکھنا ان کی اولین ترجیح ہے۔
انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ سیاست کا اصل مقصد عوام کی خدمت اور معاشرے میں مثبت تبدیلی لانا ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ اپنے علاقے کے عوام کے اعتماد پر ہمیشہ پورا اترنے کی کوشش کریں گے اور عوامی مسائل کو متعلقہ حکام تک پہنچا کر ان کے حل کے لیے بھرپور جدوجہد جاری رکھیں گے۔
ایڈووکیٹ ملک امجد رضا گجر نے کہا کہ علاقائی ترقی، نوجوانوں کے لیے بہتر مواقع، تعلیم کے فروغ اور بنیادی انفراسٹرکچر کی بہتری کے لیے اجتماعی کاوشیں ناگزیر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ ہمیشہ عوام کے ساتھ کھڑے رہے ہیں اور آئندہ بھی عوامی خدمت کا یہ سفر اسی جذبے کے ساتھ جاری رہے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ عوامی خدمت ایک مقدس فریضہ ہے اور اس مقصد کے لیے ہر ممکن کوشش کرنا ہی حقیقی سیاست ہے۔ انہوں نے کہا کہ علاقے کی تعمیر و ترقی اور عوامی مسائل کے حل کے لیے وہ ہر فورم پر آواز بلند کرتے رہیں گے اور عوام کے اعتماد کو اپنی سب سے بڑی طاقت سمجھتے ہیں۔
عوامی و سماجی حلقوں نے ایڈووکیٹ ملک امجد رضا گجر کی عوامی خدمات کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ وہ مستقبل میں بھی اسی جذبے کے ساتھ عوامی خدمت کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔