سرگودھا (راجہ نورالہی عاطف سے) آر پی او محمد شہزاد آصف خان کی زیر صدارت کرائم میٹنگ کا انعقاد
سرگودھا (راجہ نورالہی عاطف سے) آر پی او محمد شہزاد آصف خان کی زیر صدارت کرائم میٹنگ کا انعقاد کیاگیا۔ جس میں ڈی پی او محمد صہیب اشرف نے ایس پی انوسٹی گیشن اور سٹی صدر ، ساہیوال اور سلانوالی کے ایس ڈی پی اوز کے ہمراہ شرکت کی۔
اجلاس میں زیر تفتیش مقدمات کی بروقت تکمیل اور انسداد جرائم کے لیے تجاویز زیر غور لائی گئی۔
ایس پی سیف سٹی عامر مشتاق نے سیف سٹی کی کارکردگی پر بریفنگ دیتےہوئےبتایاکہ سٹی ایریا میں 69 فیصد جرائم میں کمی آئی ہے۔ آر پی او محمد شہزاد آصف خان نے زیر تفتیش مقدمات کی میرٹ پر بروقت یکسوئی اور جرائم کے انسداد کے لیے موثر اقدامات کرنے کی ہدایات دیں۔ انہوں نے کہا کہ منشیات فروشوں کو قرار واقعی سزا اس جرم کو روکنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ رواں سال سزا یابی کی شرح میں اضافہ ہوا ہے تاہم اس کو مزید بہتر بنانے کی ضرورت ہے تاکہ معاشرے کو منشیات سے پاک بنایا جا سکے۔