برطانیہ میں غیرملکی مجرموں کیخلاف کریک ڈاؤن، داخلہ بند ، ویزے منسوخ ہونگے
برطانیہ میں غیرملکی مجرموں کیخلاف کریک ڈاؤن، داخلہ بند ، ویزے منسوخ ہونگے
حکومت نے تقریباً 60 ہزار غیر قانونی تارکین وطن اور مجرموں کو ملک بدر کیا ہے۔برطانوی وزیر داخلہ
لندن(نمائندہ صغیر عالم)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق برطانیہ میں غیرملکی مجرموں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کردیا گیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق برطانیہ میں مجرمانہ ریکارڈ رکھنے والے افراد کا داخلہ بند کردیا گیا ہے اور ایسے افراد کے ویزےبھی منسوخ ہوں گے۔غیر ملکی میڈیا نے بتایا کہ 12 ماہ کی معطل سزا پانے والے غیر ملکیوں کوبھی برطانیہ آنےکی اجازت نہیں۔اس حوالے سے وزیرداخلہ شابانہ محمود کا کہنا ہے کہ برطانیہ آنا حق نہیں بلکہ ایک اعزاز ہے، برطانوی عوام کےلیے خطرہ بننے والوں کو ملک بدرکیا جائےگا۔وزیرداخلہ ے کہا کہ حکومت نے تقریباً 60 ہزارغیر قانونی تارکین وطن اور مجرموں کو ملک بدرکیا ہے، اب نئے امیگریشن قوانین 26 مارچ سے نافذ ہوں گے۔