November 17, 2026

سکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں کارروائیاں، بھارتی سرپرستی یافتہ 15 دہشتگرد ہلاک۔

Screenshot_2026-03-07_075730

سکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں کارروائیاں، بھارتی سرپرستی یافتہ 15 دہشتگرد ہلاک۔

سکیورٹی فورسز نے ہرنائی اور بسیما میں انٹیلی جنس بنیادوں پر کارروائی کی۔آئی ایس پی آر

کوئٹہ(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق سکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں دو الگ الگ کارروائیوں میں بھارتی پراکسی یافتہ 15 خوارج کو ہلاک کر دیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں فتنہ الخوارج کی موجودگی کی اطلاع پرانٹیلی جنس آپریشن کیا گیا، خفیہ اطلاع پر کارروائی کے دوران 12خوارج ہلاک کر دیے گئے۔آئی ایس پی آر کا بتانا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانوں کو گھیر کر بھرپور کارروائی کی۔شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ضلع بسیما میں بھی آپریشن کے دوران بھارتی سرپرست یافتہ 3 دہشتگرد ہلاک ہوئے، فورسز نے دہشتگردوں کی موجودگی کا سراغ لگا کرمؤثر اور فیصلہ کن کارروائی کی۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشتگرد متعدد دہشتگرد کارروائیوں میں ملوث اور سکیورٹی فورسز کو مطلوب تھے، سکیورٹی فورسز ملک سے بیرونی سرپرست یافتہ دہشتگردی کے مکمل خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔