نورپورتھل (راجہ نورالہی عاطف سے) اسسٹنٹ کمشنر تحصیل نورپورتھل ڈاکٹر ہارون احمد شیراز کی ہدایات پر پیرافورس کی جانب سے عوام کو ریلیف فراہم کرنے اور پیٹرول کی بروقت ترسیل اور مقررہ سرکاری نرخوں پر فراہمی یقینی بنانے کے لیے مختلف پیٹرول پمپس پر چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے۔ اس کارروائی کا مقصد مصنوعی مہنگائی اور زائد نرخوں پر پیٹرول فروخت کرنے والے عناصر کے خلاف مؤثر کارروائی کرنا ہے۔
پیرافورس کی ٹیموں نے تحصیل نورپورتھل کے مختلف علاقوں میں اچانک چھاپے مار کر پیٹرول پمپس کا معائنہ کیا، پیٹرول کی ترسیل یقینی بنائ اور پیٹرول کی قیمتوں، مقدار اور معیار کو چیک کیا۔ اس موقع پر ٹیموں نے پمپ مالکان کو سختی سے ہدایت کی کہ وہ سرکاری طور پر مقرر کردہ نرخوں پر ہی پیٹرول فروخت کریں اور کسی بھی صورت میں اوورچارجنگ سے گریز کریں، بصورت دیگر سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
اسسٹنٹ کمشنر نورپورتھل ڈاکٹر ہارون احمد شیراز کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق عوام کو ہر ممکن ریلیف فراہم کرنا تحصیل انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ناجائز منافع خوری اور عوام کا استحصال کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رہے گی۔
دوسری جانب عوامی اور سماجی حلقوں نے تحصیل انتظامیہ کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر نورپورتھل اور پیرافورس کی کارکردگی کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ اس طرح کی کارروائیوں سے نہ صرف ناجائز منافع خوری کی حوصلہ شکنی ہوگی بلکہ عوام کو بھی حقیقی معنوں میں ریلیف ملے گا۔
پنکی زہر بیچتی تھی، بدقسمتی سے ہم نے منشیات کو سنجیدگی سے نہیں لیا۔شرجیل میمن
امریکا نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کو اہم اور کلیدی شراکت دار قرار دیدیا۔
سرگودھا( راجہ نورالہی عاطف سے)پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا میں کیمرہ مین کا کردار ریڑھ کی ہڈی کی حثیت
میلسی(بیو رو چیف و ہا ڑ ی )میلسی کی سیاست میں ایک بار پھر نئی ہلچل نے جنم لے لیا۔ سابق وزیرِاعظم
میلسی(و ہا ڑ ی بیو رو چیف ) مترو روڈ اڈا چکلیار کے قریب تیز رفتار بس کی ٹکر سے ایک کمسن بچہ جاں