November 17, 2026

*حکومت کے پاس مارچ کا تیل کا سٹاک موجود ہے، کیا وہ پڑے پڑے ہی مہنگا ہو گیا؟*

Screenshot_2026-03-07_075730

*حکومت کے پاس مارچ کا تیل کا سٹاک موجود ہے، کیا وہ پڑے پڑے ہی مہنگا ہو گیا؟*

‏آبنائے ہرمز میں کشیدگی کے سبب پیٹرول مہنگا ہو رہا ہے، کیونکہ پاکستان تقریباً 90٪ فیصد تیل اسی راستے سے حاصل کرتا ہے!!!

یہ جواز اور بہانہ اب آپ کے سامنے پیش کیا جائے گا تاکہ اپنی غلطیوں پر پردہ ڈالا جا سکے

جنگ کے خدشات سے سب آگاہ تھے لیکن اس کے باوجود کوئی مؤثر اقدام نہ اٹھایا گیا

دوسری جانب ہندوستان ہے جس نے تاحال پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا۔

آبنائے ہرمز کے بند ہونے سے نقصان ہندوستان کو بھی ہے، کیونکہ اس کا بھی تقریباً 90٪ فیصد تیل اسی راستے پر منحصر ہے۔

اس وقت بھارت میں پیٹرول کی قیمتیں
دہلی تقریباً 94 روپے 77 پیسے فی لیٹر

ممبئی تقریباً 103 روپے 49 پیسے فی لیٹر

چنئی تقریباً 100 روپے 80 پیسے فی لیٹر

کولکتہ تقریباً 105 روپے 45 پیسے فی لیٹر

بھارتی حکومت کا کہنا ہے کہ ملک کے پاس ابھی کئی دنوں کا تیل ذخیرہ موجود ہے اور فوری طور پر قیمتیں بڑھانے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔

عالمی سطح پر تیل مہنگا ضرور ہوا ہے لیکن ہندوستان نے ابھی تک پیٹرول کی قیمتیں نہیں بڑھائیں۔

ایشیا کے خطے میں نالائقوں کا یہ گروہ پہلا جتھا بن گیا ہے جس نے سب سے پہلے پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کیا ۔ یہ اسی انتظار میں تھے کہ کوئی بہانہ میسر آئے اور عوام پر پیٹرول کا مہلک بوجھ ڈال دیا جائے اور اب یہ بوجھ عوام پر ڈال دیا گیا ہے۔