November 17, 2026

سکھر میں ناجائز تجاوزات کے خلاف بھرپور آپریشن میئر سکھر کی ہدایت پر شہری سہولیات اور ٹریفک روانی بہتر بنانے کی مہم جاری

IMG-20260306-WA0284

سکھر میں ناجائز تجاوزات کے خلاف بھرپور آپریشن
میئر سکھر کی ہدایت پر شہری سہولیات اور ٹریفک روانی بہتر بنانے کی مہم جاری

سکھر (بیورورپورٹ۔ سید نصیر حسین زیدی دعا ان لاین نیوز ) میئر سکھر کی ہدایت کے مطابق، شہریوں کو آمد و رفت کی بہتر سہولت فراہم کرنے اور ٹریفک روانی کو یقینی بنانے کے لیے میونسپل کمشنر پیر واحد بخش کی خصوصی نگرانی میں ناجائز تجاوزات کے خلاف بھرپور مہم جاری ہے۔ آج اس سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر سٹی سارہ فراز، انسداد تجاوزات محکمہ کے ڈائریکٹر بلاول کورائی کی قیادت میں انسپکٹرز عدنان میمن، سہیل الطاف، شاہد جتوئی، افضل چنہ اور دیگر متعلقہ عملے کے ساتھ مہران مرکز میں منظم آپریشن کیا گیا۔کارروائی کے دوران مختلف دکانوں اور تجارتی مقامات پر غیر قانونیء تجاوزات کو ہٹایا گیا، تھڑے توڑے گئے، سامان ضبط کیا گیا اور ذمہ دار افراد کو وارننگ جاری کی گئی۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر سارہ فراز نے تاجروں، دکانداروں اور یونین رہنماؤں سے بھی ملاقات کی اور انہیں شہری سہولیات، ٹریفک روانی اور قانون کی پاسداری کے حوالے سے تفصیل سے آگاہ کیا۔ انہوں نے تعاون کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ سب مل کر نظم و نسق قائم رکھیں تاکہ شہر کے شہریوں کو بہتر سہولیات میسر آئیں اور سکھر ایک منظم اور خوشحال شہر بن سکے۔