October 23, 2026

اکرام الدین کا ایران پر اسرائیلی حملے کی شدید الفاظ میں مذمت۔

IMG-20260228-WA0357

اکرام الدین کا ایران پر اسرائیلی حملے کی شدید الفاظ میں مذمت۔

اسرائیل دنیا کے امن کیلئے ایک بہت بڑا خطرہ ہے۔ چیف ایگزیکٹو گلوبل ٹائمز نیوز ایجنسی یورپین آرگنائزیشن

اٹلی(انٹرنیشنل ڈیسک)غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق گلوبل ٹائمز نیوز ایجنسی یورپین آرگنائزیشن کے چیف ایگزیکٹو اکرام الدین نے کہا کہ اسرائیل کا ہر قدم خطے کی امن و استحکام کے لیے خطرناک ہے۔انہوں نے کہا کہ اسرائیل کا کوئی سیاسی مقصد نہیں، بلکہ وہ چاہتا ہے کہ خطے میں نظام خراب ہو اور وہ اپنی غلط پالیسیوں کو آگے بڑھا سکے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل دنیا کے امن کے لیے ایک بہت بڑا خطرہ ہے اور اس کے بڑھائے ہوئے ہر قدم کا خمیازہ نہ صرف فلسطین بلکہ پورے خطے کو بھگتنا پڑ رہا ہے۔چیف ایگزیکٹو اکرام الدین نے ایران کے عوام کے تحفظ اور ہمت کے لیے دعا کی اور امید ظاہر کی کہ وہ اپنے ملک کی حفاظت کے لیے متحد رہیں گے۔گلوبل ٹائمز نیوز ایجنسی یورپین آرگنائزیشن کے چیف ایگزیکٹو اکرام الدین نے کہا کہ بین الاقوامی برادری سے اپیل ہے کہ وہ اسرائیل کے طور طریقوں کے خلاف آواز اٹھائیں اور خطے کی امن و استحکام کے لیے کوشش کریں۔

You may have missed