October 23, 2026

جوہرآباد (راجہ نورالہی عاطف سے) پولیس لائنز جوہرآباد میں ریڈر ڈی پی او خوشاب سب انسپکٹر ملک

IMG-20260228-WA0278

جوہرآباد (راجہ نورالہی عاطف سے) پولیس لائنز جوہرآباد میں ریڈر ڈی پی او خوشاب سب انسپکٹر ملک محمد ایوب کلو کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر ایک پروقار افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا، جس کی میزبانی ڈی پی او خوشاب ڈاکٹر عمارہ شیرازی نے کی۔تقریب میں پولیس افسران و ملازمین کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور سب انسپکٹر ملک محمد ایوب کلو کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ اس موقع پر مقررین نے اُن کی پیشہ ورانہ دیانتداری، فرض شناسی اور محکمہ پولیس کے لیے گراں قدر خدمات کو سراہا۔
تقریب کے اختتام پر سب انسپکٹر ملک محمد ایوب کلو کو ان کی شاندار خدمات کے اعتراف میں اعزازی شیلڈ بھی پیش کی گئی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔

You may have missed