پاکستان دفاعی لحاظ سے سپر پاور بن چکا ہے۔صفدر خان باغی
پاکستان دفاعی لحاظ سے سپر پاور بن چکا ہے۔صفدر خان باغی
پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ شانہ بشانہ مضبوط کھڑی ہے۔مرکزی نائب صدر مسلم لیگ ق
پشاور(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ق) کے مرکزی نائب صدر صفدر خان باغی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ رات ایک بار پھر افغان طالبان فتنہ الہندوستان فتنہ الخوارج نے بھارت اور اسرائیل کے گٹھ جوڑ کی بنا پر خیبرپختونخوا افغان پاک بارڈر کے 13 سیکٹرز پر 54 مقامات پر بیک وقت سرحدی پٹی پر حملے کی ناکام کوشش کی گئی۔ فتنہ الخوارج کی بلا اشتعال فائرنگ اور اسلحے کے ساتھ حملے کا مؤثر جواب پاکستان آرمی کی جانب سے دیا گیا جسے پوری دنیا کے ٹی وی چینل اور سوشل میڈیا اور انٹرنیشنل ویب سائٹ پر دیکھا گیا ۔ پاکستان مسلم لیگ ق مرکزی نائب صدر نے کہا کہ آج الحمدللہ چیف ڈیفنس فورسز فلیڈ مارشل جنرل حافظ عاصم منیر کی قیادت میں عسکری و دفاعی لحاظ سے اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے پاکستان اب ایک بڑی قوت طاقت کے ساتھ عسکری سپر پاور ملک بن چکا ہے، اور دنیا اب پاکستان کی عسکری دفاعی صلاحیتوں کو تسلیم کرنے سے انکار نہیں کر سکتی۔ پاکستان آج دفاعی لحاظ سے عالمی سطح پر ایک دفاعی لحاظ سے عسکری سپر پاور کی حثیت سے بڑی قوت طاقت بن کر ابھرا ہے اور اس کی عسکری دفاعی طاقت کا کوئی بھی انکار نہیں کر سکتا۔انہوں نے کہا مشکل کی اس گھڑی میں پوری قوم اپنی بہادر دلیر شہر دل افواج پاکستان چیف ڈیفینس فورسز فلیڈ مارشل جنرل عاصم منیر کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی مانند شانہ بشانہ مضبوط کھڑی ہے اور خون کے آخری قطرے اور آخری سانس تک ہم پوری قوم پاک افواج اور سر زمین پاکستان کی مٹی کے دفاع کے لئیے کھڑے رہینگے ہم اپنی افواج کو یقین دلاتے ہیں کہ ھم کسی بھی ملک دشمن جھوٹے پراپگینڈا پھیلانے والوں پر یقین نہیں رکھتے ہیں اور نہ ہی اس منفی پراپگینڈا پھیلانے والوں کے حمایتی بننے گے ھم ملک دشمن عناصر کی ہر گندی بری چال کو ناکام بنا کر اسکی منفی سرگرمیوں کی سرکوبی کرینگے ایسے فتنہ پرست ٹولے کو انکے منطقی انجام تک پہنچا کر دم لینگے۔