October 23, 2026

بہاولنگر(نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر) میں پنجاب سٹی پریس کلب رجسٹرڈ کا ایک اہم مشاورتی اجلاس

IMG-20260228-WA0015

بہاولنگر(نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر) میں پنجاب سٹی پریس کلب رجسٹرڈ کا ایک اہم مشاورتی اجلاس زیرِ صدارت وقاص فریدی منعقد ہوا، جس میں تمام عہدیداران اور ممبران نے بھرپور شرکت کی۔ اجلاس کے دوران تنظیمی امور پر تفصیلی مشاورت کی گئی اور آئندہ کے لائحہ عمل پر غور کیا گیا اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ صحافت ایک ذمہ دارانہ پیشہ ہے، لہٰذا حقائق پر مبنی رپورٹنگ، باہمی روابط کے فروغ اور تنظیمی اتحاد کو مزید مضبوط بنایا جائے صحافتی اقدار کے تحفظ اور پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کی ادائیگی کو یقینی بنانے کے عزم کا بھی اعادہ کیا گیا اس موقع پر چیئرمین مجلسِ عاملہ خواجہ محمد یوسف نے خصوصی شرکت کی ان کی آمد پر ممبران نے پرتپاک استقبال کیا۔ انہوں نے نئے شامل ہونے والے ممبران کو مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ ادارے کی ترقی اور استحکام میں مثبت کردار ادا کریں گے اجلاس میں چیئرمین پریس کلب رانا لطیف سہیل، وائس چیئرمین چوہدری واجد طاہر، سینیئر نائب صدر سرور چوہان، نائب صدر مطلوب مہار، نعیم جمو، کلیم عباس، بیروز اخلاق سمیت دیگر ممبران بھی شریک ہوئے اور ہارون آباد سے زاہد حسین انجم طارق جاوید ڈاکٹر عارف رضا ملک حافظ ثاقب محمود ملک لطیف چوہان مصروفیت کی وجہ سے شریک نہ ہو سکے۔اجلاس میں نئے ممبران کی شمولیت کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا گیا کہ تنظیمی دائرہ کار میں وسعت سے صحافتی سرگرمیوں کو مزید تقویت ملے گی۔ اختتام پر شرکاء نے باہمی تعاون اور اتحاد کے ذریعے تنظیم کو مزید فعال بنانے پر اتفاق کیا، جبکہ یہ بھی طے پایا کہ بہاولنگر میں صحافتی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے ہر ماہ باقاعدگی سے اجلاس منعقد کیے جائیں گے۔

You may have missed