October 23, 2026

فورٹ عباس میں گھریلو جھگڑے پر شوہر کے ہاتھوں بیوی قتل

FB_IMG_1772203997284

فورٹ عباس میں گھریلو جھگڑے پر شوہر کے ہاتھوں بیوی قتل
فورٹ عباس (چک نمبر 286 ایچ آر):
گھریلو ناچاقی نے انسانی جان لے لی۔ فورٹ عباس کے نواحی علاقے چک نمبر 286 ایچ آر میں ایک شخص نے مبینہ طور پر فائرنگ کر کے اپنی 31 سالہ اہلیہ کو قتل کر دیا۔
🚨 ریسکیو کارروائی:
ریسکیو 1122 کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر مقتولہ کی لاش کو تحویل میں لیا۔
🏥 ہسپتال منتقلی:
ریسکیو ذرائع کے مطابق مقتولہ کی شناخت نشاط بی بی زوجہ ظفر (عمر 31 سال) کے نام سے ہوئی ہے، جن کی لاش کو پوسٹ مارٹم اور قانونی کارروائی کے لیے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال فورٹ عباس منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنا شروع کر دیے ہیں۔

You may have missed